تازہ ترین
دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار گلگت بلتستان میں ترقی اور خوشحالی کا سفر کسی صورت رکنے نہیں دیا جائے گا،انجینئر امیر مقام، خواجہ سعد... گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کا فائنل راؤنڈ شروع، بلاول بھٹو اسکردو پہنچ گئے مایہ ناز اتھلیٹ مسعود خان کا نیا ریکارڈ، پشاور تا سکردو 808 کلومیٹر دوڑ 9 دن میں مکمل کرلی ،اہل علاق... گلگت بلتستان میں ایک ہفتے سے لاپتا جاپانی سیاح کی لاش کھائی سے مل گئی پی ٹی آئی نے گلگت بلتستان انتخابات 2026ء سے متعلق اہم سرکلر جاری کر دیا معرکہ حق میں پاکستان کی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر لاہور، پشاور، کراچی، کوئٹہ سمیت ملک بھر میں جگہ ... معرکہ حق میں تاریخی فتح کا ایک سال مکمل ،گلگت میں یادگار شہدا پر پروقار تقریب کا انعقاد گلگت بلتستان انتخابات،خواتین کی مخصوص اور ٹیکنوکریٹس کی نشستوں پر امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری استحکام پاکستان پارٹی نے گلگت بلتستان انتخابات کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا
پاکستان

پاک بھارت کھلاڑیوں نے بالآخر ہاتھ ملا لیے

جو یو اے ای اور سری لنکا میں نہ ہوسکا وہ آج ہو گیا پاک بھارت ٹاکرے میں روایتی حریفوں نے ہاتھ ملا لیا۔پاکستان اور بھارت میں حالیہ شدید کشیدگی نے کھیل کے میدان کو بھی سیاست سے آلودہ کر دیا اور بھارتی کھلاڑیوں نے اسپورٹس مین اسپرٹ کی خلاف ورزیاں کرتے ہوئے کھیل کی روح کے منافی کئی اقدام کیے۔

گزشتہ ماہ یو اے ای میں کھیلے گئے ایشیا کپ میں تین بار پاک بھارت ٹاکرا ہوا۔ راؤنڈ میچ کے بعد سپر فور اور پھر فائنل میں روایتی حریف مدمقابل آئے۔ تاہم تینوں بار بھارتی کپتان اور کھلاڑیوں نے پاکستانی کرکٹرز سے ہاتھ نہیں ملایا اور 150 سالہ کرکٹ تاریخ میں یہ حرکت پہلی بار کی گئی۔نہ صرف دنیائے کرکٹ بلکہ دیگر فورمز پر بھی بھارتی کھلاڑیوں کی اس شرمناک حرکت کی مذمت کی گئی اور ان کے ملک میں اس کے خلاف آوازیں اٹھائی گئیں۔

تاہم عالمی رسوائی کے باوجود مودی سرکار اپنے اوچھے ہتھکنڈوں سے باز نہ آئی اور ویمنز ورلڈ کپ میں کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں بھی انڈین ویمنز کھلاڑیوں نے اسی روش کو دہرایا۔تاہم بھارت کا غرور خاک میں ملا اور آج بالآخر ملائیشیا میں کھیلے جا رہے سلطان آف جوہر ہاکی کپ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں مدمقابل آئیں۔ میچ تو تین، تین گول سے برابر ہو گیا۔ لیکن میچ سے قبل دونوں ممالک کے کھلاڑیوں نے ہاتھ ملا کر وہاں موجود شائقین کھیل کے دل جیت لیے۔

میچ کے آغاز سے قبل دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے ہاکی کے کھیل کی روایت کے مطابق ایک دوسرے کی ہتھیلی سے ہتھیلی مار کر مصافحہ کیا۔دوسری جانب میچ تین تین سے برابر رہا۔ پاکستان کی جانب سے سفیان خان نے 2 اور حنان شاہد نے ایک گول کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button