تازہ ترین
دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار گلگت بلتستان میں ترقی اور خوشحالی کا سفر کسی صورت رکنے نہیں دیا جائے گا،انجینئر امیر مقام، خواجہ سعد... گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کا فائنل راؤنڈ شروع، بلاول بھٹو اسکردو پہنچ گئے مایہ ناز اتھلیٹ مسعود خان کا نیا ریکارڈ، پشاور تا سکردو 808 کلومیٹر دوڑ 9 دن میں مکمل کرلی ،اہل علاق... گلگت بلتستان میں ایک ہفتے سے لاپتا جاپانی سیاح کی لاش کھائی سے مل گئی پی ٹی آئی نے گلگت بلتستان انتخابات 2026ء سے متعلق اہم سرکلر جاری کر دیا معرکہ حق میں پاکستان کی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر لاہور، پشاور، کراچی، کوئٹہ سمیت ملک بھر میں جگہ ... معرکہ حق میں تاریخی فتح کا ایک سال مکمل ،گلگت میں یادگار شہدا پر پروقار تقریب کا انعقاد گلگت بلتستان انتخابات،خواتین کی مخصوص اور ٹیکنوکریٹس کی نشستوں پر امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری استحکام پاکستان پارٹی نے گلگت بلتستان انتخابات کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا
ضلع گلگت

گورنرگلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے گلگت میں فائرنگ کے افسوسناک واقعے میں زخمی ہونے والے امیر اہلِ سنت والجماعت قاضی نثار احمد کی عیادت کی

گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے حال ہی میں گلگت میں فائرنگ کے افسوسناک واقعے میں زخمی ہونے والے امیر اہلِ سنت والجماعت گلگت بلتستان و کوہستان قاضی نثار احمد کی انکی رہائشگاہ پر عیادت کی اور اس واقع میں زخمی ہونے کے باوجود ہسپتال سے امن و امان کا پیغام دینے پر ان کو خراج تحسین پیش کیا۔اس موقع پر گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نےکہا کہ قاضی نثار احمد کا یہ مثبت اور بردبار رویہ گلگت بلتستان کے عوام کے لیے حوصلہ افزا اور وحدتِ ملی کے جذبے کو فروغ دے گا۔گورنر گلگت بلتستان نے مزید کہا کہ حکومت گلگت بلتستان امن، رواداری اور بھائی چارے کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے کے ذمہ داروں کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے گی۔گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ قاضی نثار احمد کو جلد صحتِ کاملہ عطا فرمائے اور گلگت بلتستان میں ہمیشہ امن و استحکام قائم رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button