تازہ ترین
ضلع گلگت

گلگت سے راولپنڈی جانے والی گاڑیاں صبح 10 بج کر 30 منٹ سے قبل روانہ ہوں گی،ڈپٹی کمشنر گلگت

ڈپٹی کمشنر ، ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت کیپٹن (ر) عارف احمد نے عوام کی سلامتی اور ٹریفک کے مؤثر نظام کو یقینی بنانے کے لیے اہم اقدامات جاری کیے ہیں۔

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق گلگت سے راولپنڈی جانے والی تمام چھوٹی یا بڑی گاڑیاں صبح 10 بج کر 30 منٹ سے قبل گلگت شہر سے روانہ ہوں گی، جبکہ دوپہر 1 بجے تک ان گاڑیوں کے لیے تھلیچی پولیس چیک پوسٹ کراس کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر گلگت کی ہدایت کے مطابق ایک بجے کے بعد کسی بھی قسم کی گاڑی کو تھلیچی سے آگے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اس اقدام کا مقصد سفر کے دوران ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانا اور مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔ڈپٹی کمشنر گلگت نے مزید کہا کہ عوام سے گزارش ہے کہ وہ انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں تاکہ سفر کے دوران کسی قسم کی دشواری یا تاخیر سے بچا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button