تازہ ترین
مایہ ناز اتھلیٹ مسعود خان کا نیا ریکارڈ، پشاور تا سکردو 808 کلومیٹر دوڑ 9 دن میں مکمل کرلی ،اہل علاق... گلگت بلتستان میں ایک ہفتے سے لاپتا جاپانی سیاح کی لاش کھائی سے مل گئی پی ٹی آئی نے گلگت بلتستان انتخابات 2026ء سے متعلق اہم سرکلر جاری کر دیا معرکہ حق میں پاکستان کی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر لاہور، پشاور، کراچی، کوئٹہ سمیت ملک بھر میں جگہ ... معرکہ حق میں تاریخی فتح کا ایک سال مکمل ،گلگت میں یادگار شہدا پر پروقار تقریب کا انعقاد گلگت بلتستان انتخابات،خواتین کی مخصوص اور ٹیکنوکریٹس کی نشستوں پر امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری استحکام پاکستان پارٹی نے گلگت بلتستان انتخابات کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا دفاتر کی چمک دمک پر عوام کا پیسہ خرچ نہیں ہوگا، نگران وزرا نے فنڈز واپس کر دیے، شبیر میر گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات کیلئے مسلم لیگ ن کے امیدواروں کا اعلان وزیرِ اعظم شہباز شریف گلگت پہنچ گئے، گورنر اور نگران وزیرِ اعلیٰ سے ملاقاتیں، ترقیاتی منصوبوں، امن و...
ضلع گلگت

وائس چانسلر کے آئی یو سے ڈائریکٹر جنرل ایجوکیشن کی ملاقات،تعلیم کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

 قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ سے محکمہ تعلیم گلگت بلتستان کے ڈائریکٹر جنرل ایجوکیشن فیض اللہ لون نے ملاقات کی۔ شعبہ تعلقات عامہ کے آئی یو کے مطابق ملاقات میں تعلیمی شعبے میں باہمی تعاون کو مزید مستحکم کرنے اور علاقائی سطح پر تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ملاقات میں ڈائریکٹر جنرل فیض اللہ لون نے وائس چانسلر کو گلگت بلتستان کے کالجوں اور سکولوں میں جاری تعلیمی پروگراموں اور چیلنجز کے بارے میں آگاہ کیا۔ وائس چانسلر کے آئی یو نے ملاقات کے دوران جامعہ قراقر م کی جانب سے جاری تعلیم وتحقیقی کی تفصیلات شیئر کیں۔ وائس چانسلر نے کہاکہ ہم گلگت بلتستان کے نوجوانوں کو عالمی معیار کی تعلیم فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور اس ملاقات سے نئے مواقع پیدا ہوں گے جو علاقائی ترقی میں معاون ثابت ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button