تازہ ترین
مایہ ناز اتھلیٹ مسعود خان کا نیا ریکارڈ، پشاور تا سکردو 808 کلومیٹر دوڑ 9 دن میں مکمل کرلی ،اہل علاق... گلگت بلتستان میں ایک ہفتے سے لاپتا جاپانی سیاح کی لاش کھائی سے مل گئی پی ٹی آئی نے گلگت بلتستان انتخابات 2026ء سے متعلق اہم سرکلر جاری کر دیا معرکہ حق میں پاکستان کی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر لاہور، پشاور، کراچی، کوئٹہ سمیت ملک بھر میں جگہ ... معرکہ حق میں تاریخی فتح کا ایک سال مکمل ،گلگت میں یادگار شہدا پر پروقار تقریب کا انعقاد گلگت بلتستان انتخابات،خواتین کی مخصوص اور ٹیکنوکریٹس کی نشستوں پر امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری استحکام پاکستان پارٹی نے گلگت بلتستان انتخابات کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا دفاتر کی چمک دمک پر عوام کا پیسہ خرچ نہیں ہوگا، نگران وزرا نے فنڈز واپس کر دیے، شبیر میر گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات کیلئے مسلم لیگ ن کے امیدواروں کا اعلان وزیرِ اعظم شہباز شریف گلگت پہنچ گئے، گورنر اور نگران وزیرِ اعلیٰ سے ملاقاتیں، ترقیاتی منصوبوں، امن و...
ضلع گلگت

گلگت میں قاضی نثار احمد پر حملہ میں ملوث افراد کو فوری گرفتار کیا جائے،قائدین وفاق المدارس

گلگت میں وفاق المدارس العربیہ پاکستان کی مرکزی مجلس عاملہ کے رکن معروف عالم دین مولانا قاضی نثار احمد پر شدید قاتلانہ حملہ ہوا،جس سے ان کو دو گولیاں لگیں جو فوری طور آپریشن کر کے نکال دی گئیں۔جبکہ ان کے ساتھ چار محافظ بھی شدید زخمی ہوئے جس میں دو کی حالت انتہائی تشویشناک ہے اور انتہائی نگہداشت میں ہیں اور ان کا علاج ہے۔اس واقعہ پر قائدین وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے صدر مولانا مفتی محمد تقی عثمانی،سینئر نائب صدر مولانا انوار الحق،ناظم اعلی مولانا محمد حنیف جالندھری، نائب صدور مولانا عبیداللہ خالد، مولانا سید سلیمان بنوری،مولانا سعید یوسف،صوبائی نظما واراکین مجلس عاملہ نے قاضی نثار احمد پر حملہ پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے افسوسناک واقعہ قرار دیا،نیز قائدین وفاق المدارس نے سیکورٹی کے باوجود اس قسم کے حملہ پر گہری تشویش کا اظہار بھی کیا،اس موقع پر گلگت حکومت و انتظامیہ سے فوری طور حملہ آوروں کو فوری گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے تمام زخمیوں کو فوری طور علاج کی مکمل سہولیات بھی فراہم پر زور دیا۔قائدین وفاق المدارس نے مولانا سمیت تمام زخمیوں کی جلد اور فوری صحتیابی کیلئے خصوصی دعاں کے اہتمام کی اپیل بھی کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button