تازہ ترین
دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار گلگت بلتستان میں ترقی اور خوشحالی کا سفر کسی صورت رکنے نہیں دیا جائے گا،انجینئر امیر مقام، خواجہ سعد... گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کا فائنل راؤنڈ شروع، بلاول بھٹو اسکردو پہنچ گئے مایہ ناز اتھلیٹ مسعود خان کا نیا ریکارڈ، پشاور تا سکردو 808 کلومیٹر دوڑ 9 دن میں مکمل کرلی ،اہل علاق... گلگت بلتستان میں ایک ہفتے سے لاپتا جاپانی سیاح کی لاش کھائی سے مل گئی پی ٹی آئی نے گلگت بلتستان انتخابات 2026ء سے متعلق اہم سرکلر جاری کر دیا معرکہ حق میں پاکستان کی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر لاہور، پشاور، کراچی، کوئٹہ سمیت ملک بھر میں جگہ ... معرکہ حق میں تاریخی فتح کا ایک سال مکمل ،گلگت میں یادگار شہدا پر پروقار تقریب کا انعقاد گلگت بلتستان انتخابات،خواتین کی مخصوص اور ٹیکنوکریٹس کی نشستوں پر امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری استحکام پاکستان پارٹی نے گلگت بلتستان انتخابات کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا
پاکستان

’بھارتی ٹیم کو ٹرافی چاہیے تو کپتان دفتر آکر مجھ سے لے جائے‘

بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ راجیو شکلا نے محسن نقوی سے ٹرافی مانگ لی۔ ایشیا کپ ٹرافی سے متعلق بات اے سی سی میٹنگ کے ایجنڈے میں شامل نہیں، راجیو شکلا نے ٹرافی لینے کے لیے محسن نقوی سے اصرار کیا۔ذرائع کے مطابق محسن نقوی نے جواب دیا کہ بھارتی ٹیم کو ٹرافی چاہیے تو کپتان دفتر آکر مجھ سے لے جائے۔

واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم مودی سرکار کی ایما پر ٹورنامنٹ جیتنے کے باوجود ٹرافی وصول نہ کرنے پر ناصرف دنیائے کرکٹ بلکہ بھارت میں بھی رسوا ہو رہی ہے اور اس پر کڑی تنقید کی جا رہی ہے۔ایسے میں لوگوں کے ذہنوں میں سوال بھی اٹھ رہا ہے کہ اگر بھارت کو ٹرافی نہیں ملی تو ایشیا کپ کی ٹرافی اس وقت کہاں ہے۔ ایشیا کپ کی ٹرافی دبئی میں ہی موجود ہے۔اس سے قبل سیاست دان ششی تھرور اور سابق کپتان کپل دیو نے بھی کہا تھا کہ جب پاکستان سے کھیل رہے ہیں تو ان سے ہاتھ بھی ملانا چاہیے اور ٹرافی بھی لینی چاہیے تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button