تازہ ترین
دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار گلگت بلتستان میں ترقی اور خوشحالی کا سفر کسی صورت رکنے نہیں دیا جائے گا،انجینئر امیر مقام، خواجہ سعد... گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کا فائنل راؤنڈ شروع، بلاول بھٹو اسکردو پہنچ گئے مایہ ناز اتھلیٹ مسعود خان کا نیا ریکارڈ، پشاور تا سکردو 808 کلومیٹر دوڑ 9 دن میں مکمل کرلی ،اہل علاق... گلگت بلتستان میں ایک ہفتے سے لاپتا جاپانی سیاح کی لاش کھائی سے مل گئی پی ٹی آئی نے گلگت بلتستان انتخابات 2026ء سے متعلق اہم سرکلر جاری کر دیا معرکہ حق میں پاکستان کی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر لاہور، پشاور، کراچی، کوئٹہ سمیت ملک بھر میں جگہ ... معرکہ حق میں تاریخی فتح کا ایک سال مکمل ،گلگت میں یادگار شہدا پر پروقار تقریب کا انعقاد گلگت بلتستان انتخابات،خواتین کی مخصوص اور ٹیکنوکریٹس کی نشستوں پر امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری استحکام پاکستان پارٹی نے گلگت بلتستان انتخابات کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا
ضلع گلگت

قراقرم یونیورسٹی شعبہ ایجوکیشنل دویلپمنٹ میں نیا داخلہ لینے والے طلباء کے لیے تعارفی سیشن کاانعقاد

 قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے شعبہ ایجوکیشنل دویلپمنٹ میں نیا داخلہ لینے والے طلباء کے لیے تعارفی سیشن کا انعقادکیاگیا۔شعبہ تعلقات عامہ کے آئی یو کے مطابق تعارفی سیشن میں شعبہ کے اساتذہ سمیت طلبہ وطالبات کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔

تعارفی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے شعبے کی ہیڈ ڈاکٹر زہراء جبین و دیگر فیکلٹی ممبران نے کہاکہ جامعہ قراقرم خطے میں اعلیٰ تعلیم اور تحقیق کو زیادہ سے زیادہ فروغ دے رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ اعلیٰ تعلیم حاصل کرکے نوجوان نسل کو اپنی صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ کرنے کا موقع ملتاہے ،وہی پر ملک و قوم کی تعمیر وترقی میں حصہ ڈالنے کا بھی موقع میسر آتاہے،لہذاشعبہ ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ میں داخلہ لینے والے طلبہ وطالبات تعلیم وتحقیق پر زیادہ سے زیادہ توجہ دیں۔تعارفی سیشن میں نیا داخلہ لینے والے طلباء کو سمسٹر رولز سمیت یونیورسٹی کے قواعد وضوابط سے متعلق بھی روشناس کرایا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button