تازہ ترین
دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار گلگت بلتستان میں ترقی اور خوشحالی کا سفر کسی صورت رکنے نہیں دیا جائے گا،انجینئر امیر مقام، خواجہ سعد... گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کا فائنل راؤنڈ شروع، بلاول بھٹو اسکردو پہنچ گئے مایہ ناز اتھلیٹ مسعود خان کا نیا ریکارڈ، پشاور تا سکردو 808 کلومیٹر دوڑ 9 دن میں مکمل کرلی ،اہل علاق... گلگت بلتستان میں ایک ہفتے سے لاپتا جاپانی سیاح کی لاش کھائی سے مل گئی پی ٹی آئی نے گلگت بلتستان انتخابات 2026ء سے متعلق اہم سرکلر جاری کر دیا معرکہ حق میں پاکستان کی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر لاہور، پشاور، کراچی، کوئٹہ سمیت ملک بھر میں جگہ ... معرکہ حق میں تاریخی فتح کا ایک سال مکمل ،گلگت میں یادگار شہدا پر پروقار تقریب کا انعقاد گلگت بلتستان انتخابات،خواتین کی مخصوص اور ٹیکنوکریٹس کی نشستوں پر امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری استحکام پاکستان پارٹی نے گلگت بلتستان انتخابات کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا
پاکستان

ایشیا کپ 2025، صاحبزادہ فرحان نے منفرد ریکارڈ بنادیا

پاکستانی ٹیم کے جارح کھلاڑی صاحبزادہ فرحان نے ایشیا کپ کے فائنل میچ میں ایک منفرد ریکارڈ بنادیا۔صاحبزادہ فرحان نے دبئی میں کھیلے گئے ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی 2025 کے فائنل میں شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کے خلاف ایک نیا ریکارڈ بنادیا۔

پاکستانی کرکٹر صاحبزادہ فرحان بھارتی بولر بمراہ کو تین چھکے مارنے والے پہلے پاکستانی بلے باز بن گئے ہیں اور انہوں نے ایونٹ کے مختلف میچز میں یہ کارنامہ انجام دیا ہے۔صاحبزادہ فرحان نے ایشیا کپ کے فائنل میچ میں 38 گیندوں پر 57 رنز کی یادگار اننگز کھیلی۔

دوسری جانب سابق کرکٹر باسط علی کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ کے فائنل میں ناقص کارکردگی اور ناکام بیٹنگ کے پیش نظر اگلے ورلڈ کپ کیلیے شاہین آفریدی کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا جائے۔ باسط علی قومی ٹیم کی کارکردگی اور بھارت سے شکست پر افسردہ اور برہم نظر آئے۔

آئندہ سال ہونے والے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں شرکت کیلیے تیاریوں کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے شاہین شاہ آفریدی کو کپتان بنانے کا فوری طور پر اعلان کیا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے سفارشی کھلاڑیوں کی حوصلہ شکنی ہوگی اور ٹیم میں دوستی یاری بھی نہیں ہوگی۔

قومی ٹیم میں بابر اعظم اور محمد رضوان کی واپسی کے سوال پر باسط علی نے کہا کہ اگر بابر کو لانا ہے تو اسے چھٹے نمبر پر کھلانا ہوگا، کیونکہ اوپنرز میں صاحبزادہ فرحان اور فخر زمان تو پہلے سے موجود ہیں۔اس سوال کے جواب میں کامران اکمل کا کہنا تھا کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل چار کھلاڑیوں کو اس اسکواڈ میں بالکل نہ رکھا جائے بلکہ انہیں ٹی ٹونٹی کرکٹ سے ہی دور کردیا جائے جن میں حسین طلعت، سلمان علی آغا صائم ایوب اور محمد حارث شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button