تازہ ترین
دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار گلگت بلتستان میں ترقی اور خوشحالی کا سفر کسی صورت رکنے نہیں دیا جائے گا،انجینئر امیر مقام، خواجہ سعد... گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کا فائنل راؤنڈ شروع، بلاول بھٹو اسکردو پہنچ گئے مایہ ناز اتھلیٹ مسعود خان کا نیا ریکارڈ، پشاور تا سکردو 808 کلومیٹر دوڑ 9 دن میں مکمل کرلی ،اہل علاق... گلگت بلتستان میں ایک ہفتے سے لاپتا جاپانی سیاح کی لاش کھائی سے مل گئی پی ٹی آئی نے گلگت بلتستان انتخابات 2026ء سے متعلق اہم سرکلر جاری کر دیا معرکہ حق میں پاکستان کی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر لاہور، پشاور، کراچی، کوئٹہ سمیت ملک بھر میں جگہ ... معرکہ حق میں تاریخی فتح کا ایک سال مکمل ،گلگت میں یادگار شہدا پر پروقار تقریب کا انعقاد گلگت بلتستان انتخابات،خواتین کی مخصوص اور ٹیکنوکریٹس کی نشستوں پر امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری استحکام پاکستان پارٹی نے گلگت بلتستان انتخابات کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا
ضلع گلگت

قومی ٹیم نے میچ فیس بھارتی حملے میں شہید ہونے والوں کے نام کردیا

پاکستان کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کی میچ فیس بھارتی حملے میں شہید ہونے والوں کے نام کردیا۔پاکستانی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ فائنل میں بھارت کے خلاف میچ کی تمام فیس 7 مئی کو بھارت کے حملے میں شہید ہونے والے شہریوں کی یاد میں وقف کر دی۔اتوار کو دبئی میں کھیلا گیا فائنل میچ ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت نے جیت لیا، بھارت نے آخری اوور میں پانچ وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔

ٹورنامنٹ جیتنے کے باوجود بھارتی ٹیم اس وقت تنازع کا شکار ہو گئی جب اس نے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے چیئرمین محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار کر دیا۔رپورٹس کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل چیئرمین محسن نقوی اپنے موقف پر ڈٹ گئے، اور بھارتی ٹیم کو بالآخر ٹرافی کے بغیر میدان چھوڑنا پڑا۔

اس سے قبل ٹورنامنٹ کے دوران بھارتی کپتان سوریہ کمار یادیو کو پریس کانفرنس میں سیاسی بیانات دینے پر جرمانہ کیا گیا تھا، فائنل کے بعد سوریا نے اعلان کیا کہ ان کی ٹیم کی میچ فیس بھارتی فوج کو عطیہ کی جائے گی۔جواب میں، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سوشل میڈیا پر ایک بیان جاری کیا، جس میں اعلان کیا گیا کہ قومی ٹیم فائنل کی میچ فیس 7 مئی کے حملے میں شہید ہونے والے بچوں اور شہریوں کے نام وقف کر رہی ہے۔یاد رہے کہ رواں سال 7 مئی کو بھارت نے پاکستان پر میزائل حملہ کیا تھا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد شہید ہوئے، پاکستان نے اس حملے کا بھرپور جواب دیا، سات بھارتی لڑاکا طیاروں کو مار گرایا اور کئی ایئر بیسز کو تباہ کر دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button