تازہ ترین
دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار گلگت بلتستان میں ترقی اور خوشحالی کا سفر کسی صورت رکنے نہیں دیا جائے گا،انجینئر امیر مقام، خواجہ سعد... گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کا فائنل راؤنڈ شروع، بلاول بھٹو اسکردو پہنچ گئے مایہ ناز اتھلیٹ مسعود خان کا نیا ریکارڈ، پشاور تا سکردو 808 کلومیٹر دوڑ 9 دن میں مکمل کرلی ،اہل علاق... گلگت بلتستان میں ایک ہفتے سے لاپتا جاپانی سیاح کی لاش کھائی سے مل گئی پی ٹی آئی نے گلگت بلتستان انتخابات 2026ء سے متعلق اہم سرکلر جاری کر دیا معرکہ حق میں پاکستان کی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر لاہور، پشاور، کراچی، کوئٹہ سمیت ملک بھر میں جگہ ... معرکہ حق میں تاریخی فتح کا ایک سال مکمل ،گلگت میں یادگار شہدا پر پروقار تقریب کا انعقاد گلگت بلتستان انتخابات،خواتین کی مخصوص اور ٹیکنوکریٹس کی نشستوں پر امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری استحکام پاکستان پارٹی نے گلگت بلتستان انتخابات کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا
پاکستان

ایشیا کپ 2025: پاکستان اور بھارت کے درمیان فائنل آج ہوگا، گرین شرٹس جیت کیلئے پُرعزم

ٹی 20 ایشیا کپ 2025 کا فائنل آج بھارت اور پاکستان کے درمیان کھیلا جائے گا، بھارت سے گزشتہ دو میچوں میں قومی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

ایشیا کپ کا آخری امتحان آج ہوگا، دو روایتی حریف بھارت اور پاکستان مدمقابل ہوں گے، دبئی میں ایشیا کپ کے حتمی معرکے کا میدان آج سجے گا 41سالہ تاریخ میں پہلی بار پاک بھارت ایشیا کپ فائنل ہوگا۔ قومی ٹیم نے میچ کی تیاری کے لئے بھرپور پریکٹس کی۔

قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا، کوچ مائیک ہیسن اور فہیم اشرف نے پچ کا معائنہ کیا، ذرائع کے مطابق پاکستان کیخلاف فائنل میچ میں زخمی ہونے کے حوالے سے بھارتی کھلاڑی پانڈیا کی شرکت مشکوک ہوگئی ہے، پانڈیا کی انجری کا آج جائزہ لیا جائے گا۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کا کہنا ہے کہ فائنل میں اچھی کرکٹ کھیلیں گے، ٹرافی جیتنے کے لیے میدان میں اُتریں گے، فیصلہ کن معرکے میں دباؤ دونوں ٹیموں پر ایک جیسا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو پاکستان اور بھارت کو اب روایتی حریف نہیں مانتے، نہ جانے انہوں نے یہ بیان کس کے کہنے پر دیا ہے، لیکن ون ڈے ہو یا ٹیسٹ، پاکستان نے بھارت سے زیادہ میچز جیتے ہیں۔یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت میں 2007ء سے اب تک 15 ٹی20 میچز کھیلے جاچکے ہیں، جن میں 12 مرتبہ بھارت اور 3 مرتبہ پاکستان فاتح رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button