تازہ ترین
دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار گلگت بلتستان میں ترقی اور خوشحالی کا سفر کسی صورت رکنے نہیں دیا جائے گا،انجینئر امیر مقام، خواجہ سعد... گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کا فائنل راؤنڈ شروع، بلاول بھٹو اسکردو پہنچ گئے مایہ ناز اتھلیٹ مسعود خان کا نیا ریکارڈ، پشاور تا سکردو 808 کلومیٹر دوڑ 9 دن میں مکمل کرلی ،اہل علاق... گلگت بلتستان میں ایک ہفتے سے لاپتا جاپانی سیاح کی لاش کھائی سے مل گئی پی ٹی آئی نے گلگت بلتستان انتخابات 2026ء سے متعلق اہم سرکلر جاری کر دیا معرکہ حق میں پاکستان کی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر لاہور، پشاور، کراچی، کوئٹہ سمیت ملک بھر میں جگہ ... معرکہ حق میں تاریخی فتح کا ایک سال مکمل ،گلگت میں یادگار شہدا پر پروقار تقریب کا انعقاد گلگت بلتستان انتخابات،خواتین کی مخصوص اور ٹیکنوکریٹس کی نشستوں پر امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری استحکام پاکستان پارٹی نے گلگت بلتستان انتخابات کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا
ضلع گلگت

گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ سے چیف سیکرٹری ابرار احمد مرزا کی ملاقات ، حالیہ سیلاب کی تباہ کاریوں اور متاثرین کی بحالی بارے بریفنگ دی

گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ سے چیف سیکرٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا نے ملاقات کی جس میں حالیہ سیلاب کی تباہ کاریوں اور متاثرین کی بحالی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔چیف سیکرٹری نے بتایا کہ حکومتِ گلگت بلتستان متاثرین کی بحالی کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ متاثرہ علاقوں میں فوری ریلیف پہنچایا گیا ہے، متاثرہ خاندانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے اور مستقل بحالی کے لیے اقدامات جاری ہیں۔اس موقع پر گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے ہدایت دی کہ متاثرین کی مستقل بحالی اور انہیں مستقل طور پر محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لیے مؤثر اور فوری اقدامات کیے جائیں۔ گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ وفاقی حکومت کے ساتھ قریبی رابطے میں رہتے ہوئے ہر ممکن تعاون حاصل کیا جائے گا تاکہ متاثرین کو درپیش مشکلات جلد از جلد حل کی جا سکیں۔گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ مستقبل میں ایسے سانحات سے بچنے کے لیے پیشگی حفاظتی اقدامات بھی کیے جائیں اور متاثرین کے مسائل کے حل کو اولین ترجیح دی جائے۔اس موقع پر گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے چیف سیکرٹری کو ہدایت دی کہ سکردو میں منٹھل واٹر چینل کو فوری بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام کو پانی کی فراہمی میں پیش آنے والی مشکلات کا فوری ازالہ ہو سکے۔ چیف سیکرٹری نے ڈپٹی کمشنر سکردو کو چینل جلد مکمل کرنے کے واضح احکامات جاری کر دیئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button