تازہ ترین
دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار گلگت بلتستان میں ترقی اور خوشحالی کا سفر کسی صورت رکنے نہیں دیا جائے گا،انجینئر امیر مقام، خواجہ سعد... گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کا فائنل راؤنڈ شروع، بلاول بھٹو اسکردو پہنچ گئے مایہ ناز اتھلیٹ مسعود خان کا نیا ریکارڈ، پشاور تا سکردو 808 کلومیٹر دوڑ 9 دن میں مکمل کرلی ،اہل علاق... گلگت بلتستان میں ایک ہفتے سے لاپتا جاپانی سیاح کی لاش کھائی سے مل گئی پی ٹی آئی نے گلگت بلتستان انتخابات 2026ء سے متعلق اہم سرکلر جاری کر دیا معرکہ حق میں پاکستان کی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر لاہور، پشاور، کراچی، کوئٹہ سمیت ملک بھر میں جگہ ... معرکہ حق میں تاریخی فتح کا ایک سال مکمل ،گلگت میں یادگار شہدا پر پروقار تقریب کا انعقاد گلگت بلتستان انتخابات،خواتین کی مخصوص اور ٹیکنوکریٹس کی نشستوں پر امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری استحکام پاکستان پارٹی نے گلگت بلتستان انتخابات کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا
پاکستان

سہ ملکی سیریز: افغانستان نے پاکستان کو 18 رنز سے ہرا دیا

سہ ملکی سیریز کے چوتھے میچ میں افغانستان نے پاکستان کو 18 رنز سے شکست دے دی۔شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان کی جانب سے دیے گئے 170 رنز کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز بناسکی۔

حارث رؤف 34 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے، فخر زمان 25، کپتان سلمان علی آغا 20 اور صاحبزادہ فرحان 18 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔افغانستان کی جانب سے نور احمد، محمد نبی اور راشد خان نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔قبل ازیں افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کے لیے 170 رنز کا ہدف دیا تھا۔ابراہیم زدران 65 اور صدیق اللہ اتل 64 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

فہیم اشرف نے کیریئر بیسٹ بولنگ کرتے ہوئے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، صائم ایوب نے 18 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل راشد خان نے ٹاس جیت کر سلمان علی آغا الیون کو پہلے بولنگ کی دعوت دی تھی۔گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں افغانستان نے یو اے ای کے خلاف کامیابی حاصل کی تھی۔پاکستان نے سیریز میں اپنے دونوں میچز جیتے ہیں، گرین شرٹس نے پہلے میچ میں افغانستان اور دوسرے میچ میں یو اے ای کو شکست دی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button