تازہ ترین
دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار گلگت بلتستان میں ترقی اور خوشحالی کا سفر کسی صورت رکنے نہیں دیا جائے گا،انجینئر امیر مقام، خواجہ سعد... گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کا فائنل راؤنڈ شروع، بلاول بھٹو اسکردو پہنچ گئے مایہ ناز اتھلیٹ مسعود خان کا نیا ریکارڈ، پشاور تا سکردو 808 کلومیٹر دوڑ 9 دن میں مکمل کرلی ،اہل علاق... گلگت بلتستان میں ایک ہفتے سے لاپتا جاپانی سیاح کی لاش کھائی سے مل گئی پی ٹی آئی نے گلگت بلتستان انتخابات 2026ء سے متعلق اہم سرکلر جاری کر دیا معرکہ حق میں پاکستان کی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر لاہور، پشاور، کراچی، کوئٹہ سمیت ملک بھر میں جگہ ... معرکہ حق میں تاریخی فتح کا ایک سال مکمل ،گلگت میں یادگار شہدا پر پروقار تقریب کا انعقاد گلگت بلتستان انتخابات،خواتین کی مخصوص اور ٹیکنوکریٹس کی نشستوں پر امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری استحکام پاکستان پارٹی نے گلگت بلتستان انتخابات کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا
پاکستان

افغانستان کے خلاف شکست پر بابر اور رضوان کی یاد آئی؟ صحافی کے سوال پر فہیم نے کیا کہا؟

شارجہ(3 ستمبر 2025): افغانستان نے شارجہ میں جاری ٹرائی نیشن ٹی ٹوئنٹی سیریز کے چوتھے میچ میں پاکستان کو 18 رنز سے شکست دی۔

شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستانی ٹیم 170 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 9 وکٹ پر 151 رنز بناسکی، پاکستان کی طرف سے حارث رؤف نے 16 گیندوں پر 34 رنز ناٹ آؤٹ بنائے، فخر زمان 25، سلمان آغا نے 20 صاحبزاد فرحان نے 18 رنز بناسکے۔افغانستان کے فضل حق فاروقی، راشد خان، محمد نبی اور نور احمد نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں، اس سے قبل افغانستان کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹ پر 169 رنز بنائے، کپتان راشد خان کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو 170 رنز کا ہدف دیا تھا مگر پاکستانی ٹیم نو وکٹوں کے نقصان پر محض 151 رنز بنا سکی۔

میچ کے بعد قومی ٹیم پر خوب تنقید کی گئی، پریس کانفرنس میں صحافی نے فہیم اشرف سے سوال کیا کہ افغانستان کے خلاف شکست پر کیا بابر اور رضوان کی یاد آئی۔صحافی کے سوال پر پہلے تو فہیم اشرف ہنس پڑے پھر بعد میں کہا کہ فیلڈ پر اپنے گھر والوں کی یاد نہیں آتی، ساتھی کھلاڑی کی کیسے آئی گی۔قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف کا کہنا تھا کہ ہمارا فوکس صرف پاکستان کیلئے میچ جیتنے پر ہوتا ہے، ہم نے کوئی پارٹنرشپ نہیں لگائی جو شکست کی وجہ بنی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button