تازہ ترین
ضلع گلگت

گلگت بلتستان میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

گلگت بلتستان میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق گلگت بلتستان میں دیامر ہوڈر کے مقام پر ہیلی کاپٹر گرکر تباہ ہوا ہے، اس ہیلی کاپٹر میں پائلٹ اور معاون پائلٹ کے علاقے عملے کے 3 ارکان بھی سوار تھے، وزیر داخلہ گلگت بلتستان کی جانب سے ہیلی کاپٹر حادثے کی تصدیق کی گئی ہے، اس حوالے سے وزیر داخلہ گلگت بلتستان شمس الحق لون نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر حادثہ فنی خرابی کے باعث پیش آیا، ہیلی کاپٹر میں پائلٹ، معاون پائلٹ اور عملے کے 3 ارکان سوار تھے، حادثے کے بعد ریسکیو ٹیمیں ہیلی کاپٹر میں لگی آگ بھجانے میں مصروف ہیں۔دوسری طرف خیبر پختونخواہ حکومت کے تباہ شدہ ہیلی کاپٹر کے حادثے کی تحقیقات جاری ہیں، ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر بنانے والی روسی کمپنی کے ماہرین تحقیقات کے لیے پاکستان آئیں گے جو پاکستانی ٹیم کے ساتھ مل کر کام کریں گے، سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ روسی ماہرین کی ٹیم بلیک باکس سمیت تباہ شدہ ہیلی کاپٹر کے پرزوں کا معائنہ کرے گی، روسی ماہرین ہیلی کاپٹر حادثے کی وجوہات جاننے کی بھی کوشش کریں گے، تباہ شدہ ہیلی کاپٹر کے بلیک باکس کو ڈی کوڈ کرنے کی مختلف تجاویز پر غور کیا جارہا ہے، بلیک باکس یہاں ڈی کوڈ نہ ہونے کی صورت میں روس بھیجا جائے گا، بلیک باکس ڈی کوڈ ہونے پر ہیلی کاپٹر حادثے کی وجوہات کا پتہ چل سکے گا۔بتایا جارہا ہے کہ تباہ ہونے والے ہیلی کاپٹر کی 2019ء میں اوور ہالنگ کی گئی تھی، 15 اگست کو ریلیف سرگرمیوں کے دوران ضلع مہمند میں سرکاری ہیلی کاپٹر کریش ہو گیا تھا، حادثے میں 2 پائلٹوں سمیت عملے کے 5 ارکان شہید ہو گئے تھے، تباہ شدہ ہیلی کاپٹر کے دو انجن، گیئر بکس سمیت سینکڑوں کلو وزنی ملبہ تاحال جائے وقوع پر پڑا ہوا ہے جس کو منتقل کرنے کے لیے حکومت نے وفاق سے خصوصی ہیلی کاپٹر فراہم کرنے کی درخواست کی ہے، وزنی پرزے اٹھانے کے لیے خصوصی ہیلی کاپٹر کی ضرورت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button