تازہ ترین
دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار گلگت بلتستان میں ترقی اور خوشحالی کا سفر کسی صورت رکنے نہیں دیا جائے گا،انجینئر امیر مقام، خواجہ سعد... گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کا فائنل راؤنڈ شروع، بلاول بھٹو اسکردو پہنچ گئے مایہ ناز اتھلیٹ مسعود خان کا نیا ریکارڈ، پشاور تا سکردو 808 کلومیٹر دوڑ 9 دن میں مکمل کرلی ،اہل علاق... گلگت بلتستان میں ایک ہفتے سے لاپتا جاپانی سیاح کی لاش کھائی سے مل گئی پی ٹی آئی نے گلگت بلتستان انتخابات 2026ء سے متعلق اہم سرکلر جاری کر دیا معرکہ حق میں پاکستان کی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر لاہور، پشاور، کراچی، کوئٹہ سمیت ملک بھر میں جگہ ... معرکہ حق میں تاریخی فتح کا ایک سال مکمل ،گلگت میں یادگار شہدا پر پروقار تقریب کا انعقاد گلگت بلتستان انتخابات،خواتین کی مخصوص اور ٹیکنوکریٹس کی نشستوں پر امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری استحکام پاکستان پارٹی نے گلگت بلتستان انتخابات کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا
ضلع گلگت

رویژن پی سی ون ایکنگ سے جلد منظور ہوگا ،وفاقی حکومت کو بھی سفارش کی جائے گی،حاجی گلبر خان

وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے کہا ہے کہ رویژن پی سی ون ایکنگ سے جلد منظور ہوگا جس کیلئے وفاقی حکومت کو بھی جلد منظوری کی سفارش کی جائے گی، ضلعی انتظامیہ معاوضوں کی ادائیگی کے عمل کو تیز کرے۔شاہراہ نگر کے حوالے سے دی جانیوالی بریفنگ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی نے کہا کہ سیاحت کے فروغ اور معاشی سرگرمیوں کیلئے شاہراہ نگر اہمیت کا حامل منصوبہ ہے۔وزیر اعلی نے کہا کہ اس منصوبے کی معیار اور رفتار کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔وزیر اعلی نے عمائدین ساس ویلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نگر اور ہنزہ آنے کا مقصد سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی اور متاثرین کی مدد کو یقینی بنانا ہے۔ ساس ویلی میں بجلی کی کمی دور کرنے کیلئے اقدامات کئے ہیں۔

ہسپر 2میگاواٹ اکتوبر تک مکمل ہوگا، سولر منصوبہ ٹینڈر کے مرحلے میں ہے۔ہنزہ، نگر، سکردو سمیت جن علاقوں میں بجلی بحران ہے ان علاقوں کو ترجیح دی جائے گی۔ شاہراہ نگر کا ریویژن آخری مراحل میں ہے اس منصوبے پر جاری کام میں تیزی لائی جائے گی۔ہماری ترجیح بنیادی مسائل کو حل کرنا ہے۔ ہستال میں ادویات اور ڈاکٹرز کی کمی دور کریں گے۔ میری کوشش ہے کہ ساس ویلی کو سب ڈویژن بنائیں۔عمائدین ساس ویلی نے اس موقع پر وزیر اعلی کے دورہ نگر پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مختصر مدت میں وزیر اعلی نے امن اور ترقی کیلئے جو انقلابی اقدامات کئے ہیں ان کی مثال نہیں ملتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button