تازہ ترین
دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار گلگت بلتستان میں ترقی اور خوشحالی کا سفر کسی صورت رکنے نہیں دیا جائے گا،انجینئر امیر مقام، خواجہ سعد... گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کا فائنل راؤنڈ شروع، بلاول بھٹو اسکردو پہنچ گئے مایہ ناز اتھلیٹ مسعود خان کا نیا ریکارڈ، پشاور تا سکردو 808 کلومیٹر دوڑ 9 دن میں مکمل کرلی ،اہل علاق... گلگت بلتستان میں ایک ہفتے سے لاپتا جاپانی سیاح کی لاش کھائی سے مل گئی پی ٹی آئی نے گلگت بلتستان انتخابات 2026ء سے متعلق اہم سرکلر جاری کر دیا معرکہ حق میں پاکستان کی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر لاہور، پشاور، کراچی، کوئٹہ سمیت ملک بھر میں جگہ ... معرکہ حق میں تاریخی فتح کا ایک سال مکمل ،گلگت میں یادگار شہدا پر پروقار تقریب کا انعقاد گلگت بلتستان انتخابات،خواتین کی مخصوص اور ٹیکنوکریٹس کی نشستوں پر امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری استحکام پاکستان پارٹی نے گلگت بلتستان انتخابات کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا
ضلع گلگت

گلگت بلتستان ہیلی کاپٹر حادثہ؛ عملے کے 5 ارکان کے شہید ہونے کی تصدیق

گلگت بلتستان ہیلی کاپٹر حادثے میں عملے کے 5 ارکان کے شہید ہونے کی تصدیق ہوگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گلگت بلتستان کے ضلع دیامر کے علاقے چلاس میں ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوا جس کے حادثے میں پائلٹ اور معاون پائلٹ سمیت عملے کے 5 ارکان شہید ہوگئے، یہ افسوسناک حادثہ چلاس کے علاقے ہڈر میں پیش آیا جہاں ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر تکنیکی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوا، جس کے نتیجے میں اس میں سوار دو پائلٹس سمیت عملے کے پانچ افراد شہید ہو گئے، حادثہ معمول کی پرواز کے دوران پیش آیا، جس کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں۔بتایا گیا ہے کہ صوبائی حکومت نے دیامر ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی اور طبی عملے کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اور گورنر نے دیامر میں ہیلی کاپٹر گرنے کے نتیجے میں ہونے والی شہادتوں پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے جب کہ گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان فیض اللہ فراقی نے ایک بیان میں تصدیق کی کہ ہیلی کاپٹر تھور چلاس میں گر کر تباہ ہوا، ہیلی کاپٹر میں دو پائلٹ اور تکنیکی عملے کے 3 ارکان سوار تھے۔دیامر کے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس عبدالحمید نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر ایک مجوزہ نئے ہیلی پیڈ پر ٹیسٹ لینڈنگ کر رہا تھا کہ اس دوران حادثے کا شکار ہوگیا، ہیلی کاپٹر کے اس حادثے میں 5 افراد کے جاں بحق ہونے اطلاعات ہیں، دیامر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں، تاہم حادثے کی وجوہات کے بارے میں ابھی تک کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button