تازہ ترین
دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار گلگت بلتستان میں ترقی اور خوشحالی کا سفر کسی صورت رکنے نہیں دیا جائے گا،انجینئر امیر مقام، خواجہ سعد... گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کا فائنل راؤنڈ شروع، بلاول بھٹو اسکردو پہنچ گئے مایہ ناز اتھلیٹ مسعود خان کا نیا ریکارڈ، پشاور تا سکردو 808 کلومیٹر دوڑ 9 دن میں مکمل کرلی ،اہل علاق... گلگت بلتستان میں ایک ہفتے سے لاپتا جاپانی سیاح کی لاش کھائی سے مل گئی پی ٹی آئی نے گلگت بلتستان انتخابات 2026ء سے متعلق اہم سرکلر جاری کر دیا معرکہ حق میں پاکستان کی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر لاہور، پشاور، کراچی، کوئٹہ سمیت ملک بھر میں جگہ ... معرکہ حق میں تاریخی فتح کا ایک سال مکمل ،گلگت میں یادگار شہدا پر پروقار تقریب کا انعقاد گلگت بلتستان انتخابات،خواتین کی مخصوص اور ٹیکنوکریٹس کی نشستوں پر امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری استحکام پاکستان پارٹی نے گلگت بلتستان انتخابات کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا
ضلع گلگت

کشروٹ یوتھ ویلفئیر اینڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کی جانب سے سیلاب متاثرین کی امداد اور بحالی کارروائیاں جاری

 کشروٹ یوتھ ویلفئیر اینڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن (KYWDO) نے حالیہ سیلاب میں بری طرح متاثرہ علاقوں تالی داس بالا، ہکس بالا اور ہکس تھنگی کے 56 گھرانوں میں اشد ضروری راشن پیکج تقسیم کیے ہیں۔اس امدادی مہم کا مقصد ان خاندانوں کی فوری بنیادی ضروریات پوری کرنا تھا، جن کے گھر اور روزمرہ کی زندگیاں سیلاب کی تباہ کاریوں سے بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔تقسیم کیے گئے راشن پیکجوں میں آٹا، چاول، چینی، دالیں، چائے، تیل، گرم کپڑے، کمبل، رضائیاں اور دیگر ضروری روزمرہ کی اشیاء شامل تھیں۔اس موقع پر تنظیم کے ترجمان نے کہا کہ یہ ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم اپنے بھائیوں اور بہنوں کے دکھ درد میں ان کا ساتھ دیں۔ ہماری یہ کوشش ان متاثرہ خاندانوں تک کچھ ریلیف پہنچانا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ تنظیم مقامی کمیونٹی اور دیگر اداروں کے ساتھ مل کر متاثرہ علاقوں کی بحالی کے لیے ہر ممکن کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔انہوں نے بتایا کہ مقامی رضاکاروں کی مدد سے متاثرہ خاندانوں تک امداد پہنچائی گئی۔ انہوں نے مقامی متاثرین کمیٹی، ضلعی انتظامیہ اور تمام رضاکاروں کا اس کامیاب مہم پر شکریہ ادا کیا۔سیلاب سے متاثرہ خاندانوں نے کشروٹ یوتھ ویلفئیر اینڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کی اس کارروائی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔کشروٹ یوتھ ویلفئیر اینڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن عوام الناس سے اپیل کرتی ہے کہ وہ سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے اپنا حصہ ڈالیں، تاکہ ان کی بحالی کے عمل کو مزید بہتر اور تیز کیا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button