تازہ ترین
دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار گلگت بلتستان میں ترقی اور خوشحالی کا سفر کسی صورت رکنے نہیں دیا جائے گا،انجینئر امیر مقام، خواجہ سعد... گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کا فائنل راؤنڈ شروع، بلاول بھٹو اسکردو پہنچ گئے مایہ ناز اتھلیٹ مسعود خان کا نیا ریکارڈ، پشاور تا سکردو 808 کلومیٹر دوڑ 9 دن میں مکمل کرلی ،اہل علاق... گلگت بلتستان میں ایک ہفتے سے لاپتا جاپانی سیاح کی لاش کھائی سے مل گئی پی ٹی آئی نے گلگت بلتستان انتخابات 2026ء سے متعلق اہم سرکلر جاری کر دیا معرکہ حق میں پاکستان کی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر لاہور، پشاور، کراچی، کوئٹہ سمیت ملک بھر میں جگہ ... معرکہ حق میں تاریخی فتح کا ایک سال مکمل ،گلگت میں یادگار شہدا پر پروقار تقریب کا انعقاد گلگت بلتستان انتخابات،خواتین کی مخصوص اور ٹیکنوکریٹس کی نشستوں پر امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری استحکام پاکستان پارٹی نے گلگت بلتستان انتخابات کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا
ضلع گلگت

ڈی پی او گلگت کی اشتہاری اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت

 ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر گلگت اسحاق حسین (پی ایس پی) کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایس ڈی پی او جگلوٹ سرکل سید کامران حسین، ایس ایچ اوز تھانہ جگلوٹ و تھانہ پڑی، تفتیشی افسران، محریران اور CMS/HRMIS آپریٹرز نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران سال 2024 تا 2025 کے زیر تفتیش مقدمات، تکمیلی چالان، مجرمان اشتہاری اور عدالتی مفروران کی گرفتاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ڈی پی او گلگت نے تمام ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران کو ہدایت دی کہ مجرمان اشتہاری و عدالتی مفروران اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے اور تمام مقدمات میرٹ کی بنیاد پر نمٹائے جائیں۔انہوں نے واضح کیا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ اور مظلوم کو انصاف فراہم کرنا پولیس کی اولین ترجیح ہے، اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button