تازہ ترین
دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار گلگت بلتستان میں ترقی اور خوشحالی کا سفر کسی صورت رکنے نہیں دیا جائے گا،انجینئر امیر مقام، خواجہ سعد... گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کا فائنل راؤنڈ شروع، بلاول بھٹو اسکردو پہنچ گئے مایہ ناز اتھلیٹ مسعود خان کا نیا ریکارڈ، پشاور تا سکردو 808 کلومیٹر دوڑ 9 دن میں مکمل کرلی ،اہل علاق... گلگت بلتستان میں ایک ہفتے سے لاپتا جاپانی سیاح کی لاش کھائی سے مل گئی پی ٹی آئی نے گلگت بلتستان انتخابات 2026ء سے متعلق اہم سرکلر جاری کر دیا معرکہ حق میں پاکستان کی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر لاہور، پشاور، کراچی، کوئٹہ سمیت ملک بھر میں جگہ ... معرکہ حق میں تاریخی فتح کا ایک سال مکمل ،گلگت میں یادگار شہدا پر پروقار تقریب کا انعقاد گلگت بلتستان انتخابات،خواتین کی مخصوص اور ٹیکنوکریٹس کی نشستوں پر امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری استحکام پاکستان پارٹی نے گلگت بلتستان انتخابات کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا
ضلع گلگت

گلگت بلتستان میں سیلابی تباہ کاریاں، ریلیف اور ریسکیو آپریشن تیز، متاثرین کی بحالی کیلئے 97 کروڑ جاری

 گلگت بلتستان میں حالیہ بارشوں اور سیلابی ریلوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے، متعدد اضلاع میں ریسکیو اور ریلیف آپریشن جاری ہیں۔ ترجمان صوبائی حکومت فیض اللہ فراق کے مطابق غذر کا گاؤں دائین صفحہ ہستی سے مٹ گیا ہے جہاں پانی و بجلی کی بحالی پر کام جاری ہے۔

ضلع کھرمنگ میں ماں بیٹی سیلابی ریلے میں بہہ گئی جبکہ ایک خاتون زخمی ہوئی جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا،لاپتہ ماں بیٹی کی تلاش میں ریسکیو ٹیمیں تاحال مصروف ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ نلتر ایکسپریس وے کا ایک حصہ بہہ جانے کے بعد پھنسے ہوئے سیاحوں کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن تیز کر دیا گیا ہے، جب کہ شاہراہ بلتستان کو باغیچہ اور استک کے مقامات پر بحال کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں اور شام تک ٹریفک کی جزوی بحالی متوقع ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button