تازہ ترین
دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار گلگت بلتستان میں ترقی اور خوشحالی کا سفر کسی صورت رکنے نہیں دیا جائے گا،انجینئر امیر مقام، خواجہ سعد... گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کا فائنل راؤنڈ شروع، بلاول بھٹو اسکردو پہنچ گئے مایہ ناز اتھلیٹ مسعود خان کا نیا ریکارڈ، پشاور تا سکردو 808 کلومیٹر دوڑ 9 دن میں مکمل کرلی ،اہل علاق... گلگت بلتستان میں ایک ہفتے سے لاپتا جاپانی سیاح کی لاش کھائی سے مل گئی پی ٹی آئی نے گلگت بلتستان انتخابات 2026ء سے متعلق اہم سرکلر جاری کر دیا معرکہ حق میں پاکستان کی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر لاہور، پشاور، کراچی، کوئٹہ سمیت ملک بھر میں جگہ ... معرکہ حق میں تاریخی فتح کا ایک سال مکمل ،گلگت میں یادگار شہدا پر پروقار تقریب کا انعقاد گلگت بلتستان انتخابات،خواتین کی مخصوص اور ٹیکنوکریٹس کی نشستوں پر امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری استحکام پاکستان پارٹی نے گلگت بلتستان انتخابات کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا
ضلع گلگت

گلگت بلتستان میں سیلابی تباہ کاریاں، جاں بحق افراد کی تعداد 10 ہوگئی، امدادی کارروائیاں جاری

گلگت بلتستان میں حالیہ بارشوں اور سیلابی ریلوں نے شدید تباہی مچادی، مختلف اضلاع میں جاں بحق افراد کی تعداد 10 ہوگئی جبکہ 2 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ صوبائی حکومت کے ترجمان فیض اللہ فراق کے مطابق صوبے بھر میں 5 افراد زخمی ہیں جنہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔غذر، ہنزہ، استور، چلاس، تانگیر، بونر، نیاٹ، کھنبری اور کھنر سمیت متعدد مقامات پر سیلابی ریلوں سے مکانات، سڑکیں اور انفراسٹرکچر بری طرح متاثر ہوا ہے۔غذر کے یاسین، چٹورکھمڈ، خلتی اور گوپس میں حالات سنگین ہیں جبکہ صوبے کے مختلف مقامات پر سڑکیں بند اور مواصلاتی نظام درہم برہم ہے۔ترجمان نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے تمام وزراء، ممبران اسمبلی اور معاونین کو متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی ہدایت دی ہے۔

متاثرین میں خیمے، اشیائے خوردونوش اور ادویات پہنچا دی گئی ہیں جبکہ ہنزہ حسن آباد میں میڈیکل کیمپ قائم کر دیا گیا ہے۔این ایچ اے، صوبائی و ضلعی انتظامیہ کی معاونت سے سڑکوں کی بحالی کا کام تیز کردیا گیا ہے۔ وفاقی سیکرٹری مواصلات شیر علی محسود شاہراہ ناران کے بعد بابوسر پہنچ گئے اور ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ سڑکوں کی بحالی کا جائزہ لیا۔ بابوسر لوشی کے مقام پر بند شاہراہ کو بحال کر دیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق چلاس کے پاور ہاؤسز میں گدلا پانی داخل ہونے سے بجلی کا نظام متاثر ہوا تاہم بحالی کا کام جاری ہے۔ پانی، بجلی اور آبپاشی کے نظام کی مرمت پر بھی کام ہورہا ہے۔ فیض اللہ فراق نے کہا کہ حکومت متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور بحالی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button