تازہ ترین
دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار گلگت بلتستان میں ترقی اور خوشحالی کا سفر کسی صورت رکنے نہیں دیا جائے گا،انجینئر امیر مقام، خواجہ سعد... گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کا فائنل راؤنڈ شروع، بلاول بھٹو اسکردو پہنچ گئے مایہ ناز اتھلیٹ مسعود خان کا نیا ریکارڈ، پشاور تا سکردو 808 کلومیٹر دوڑ 9 دن میں مکمل کرلی ،اہل علاق... گلگت بلتستان میں ایک ہفتے سے لاپتا جاپانی سیاح کی لاش کھائی سے مل گئی پی ٹی آئی نے گلگت بلتستان انتخابات 2026ء سے متعلق اہم سرکلر جاری کر دیا معرکہ حق میں پاکستان کی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر لاہور، پشاور، کراچی، کوئٹہ سمیت ملک بھر میں جگہ ... معرکہ حق میں تاریخی فتح کا ایک سال مکمل ،گلگت میں یادگار شہدا پر پروقار تقریب کا انعقاد گلگت بلتستان انتخابات،خواتین کی مخصوص اور ٹیکنوکریٹس کی نشستوں پر امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری استحکام پاکستان پارٹی نے گلگت بلتستان انتخابات کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا
ضلع گلگت

گلگت بلتستان حکومت نے آفات سے مکانات گرنے ، اموات ،زخمیوں کی کمپنسیشن ادائیگی کیلئے فنڈز جاری کردیئے

محکمہ خزانہ حکومت گلگت بلتستان نے آفات سے مکانات گرنے ، اموات اور زخمیوں کے کمپنسیشن کی ادائیگی کیلئے فنڈز براہ راست متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور ڈی ڈی اوز کو جاری کر دیئے ۔ یہ فنڈز مجموعی طور پر 93.3 ملین روپے کی رقم پر مشتمل ہے جو مالی سال 26-2025 کے دوران ہونے والی شدید بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے پیدا ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی تلافی کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کی منظوری سے ان فنڈز کو فوری طور پر متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کو جاری کیا گیا ہے تاکہ متاثرہ افراد کو بروقت اور شفاف طریقے سے معاوضہ فراہم کیا جا سکے۔ ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ تمام مالی اور انتظامی ضوابط کی پابندی کرتے ہوئے فوری طور پر ان فنڈز کی ادائیگی مکمل کریں تاکہ سیلاب زدگان کو ان کے نقصانات کا ازالہ وقت پر فراہم کیا جا سکے۔ واضح رہے کہ گلگت بلتستان حکومت عوام کی فلاح و بہبود کو اولین ترجیح دیتی ہے اور متاثرہ علاقوں کی فوری بحالی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button