تازہ ترین
دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار گلگت بلتستان میں ترقی اور خوشحالی کا سفر کسی صورت رکنے نہیں دیا جائے گا،انجینئر امیر مقام، خواجہ سعد... گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کا فائنل راؤنڈ شروع، بلاول بھٹو اسکردو پہنچ گئے مایہ ناز اتھلیٹ مسعود خان کا نیا ریکارڈ، پشاور تا سکردو 808 کلومیٹر دوڑ 9 دن میں مکمل کرلی ،اہل علاق... گلگت بلتستان میں ایک ہفتے سے لاپتا جاپانی سیاح کی لاش کھائی سے مل گئی پی ٹی آئی نے گلگت بلتستان انتخابات 2026ء سے متعلق اہم سرکلر جاری کر دیا معرکہ حق میں پاکستان کی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر لاہور، پشاور، کراچی، کوئٹہ سمیت ملک بھر میں جگہ ... معرکہ حق میں تاریخی فتح کا ایک سال مکمل ،گلگت میں یادگار شہدا پر پروقار تقریب کا انعقاد گلگت بلتستان انتخابات،خواتین کی مخصوص اور ٹیکنوکریٹس کی نشستوں پر امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری استحکام پاکستان پارٹی نے گلگت بلتستان انتخابات کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا
ضلع گلگت

گلگت بلتستان میں چہلم امام حسینؑ عقیدت و احترام سے منایا گیا

گلگت بلتستان میں نواسۂ رسول حضرت امام حسینؑ اور شہدائے کربلا کے چہلم کی مناسبت سے تمام اضلاع میں مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ مجالس اور علم و ذوالجناح کے جلوس نکالے گئے۔ جلوسوں میں شرکاء نے نوحہ خوانی، ماتم اور سلام پیش کرتے ہوئے کربلا کے شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔اس موقع پر امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کے لیے گلگت، اسکردو، چلاس، غذر، ہنزہ، نگر، گانچھے، استور اور دیگر اضلاع میں سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے۔ صوبائی محکمہ داخلہ کی ہدایت پر تمام جلوسوں کے روٹس پر پولیس، رینجرز اور اسپیشل برانچ کے اہلکار تعینات رہے جبکہ مرکزی مقامات پر واک تھرو گیٹس اور میٹل ڈیٹیکٹرز نصب کیے گئے۔کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے صوبے بھر میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس عارضی طور پر معطل رہی۔ ریسکیو 1122 اور محکمہ صحت کی ٹیمیں بھی جلوسوں کے ساتھ ساتھ موجود رہیں تاکہ کسی ایمرجنسی کی صورت میں فوری امداد فراہم کی جا سکے۔ترجمان صوبائی حکومت نے بتایا کہ چہلم امام حسینؑ کے موقع پر صوبے کے کسی بھی ضلع میں ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا اور تمام جلوس پرامن ماحول میں اپنے اختتام کو پہنچے۔ عوام نے سکیورٹی اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون کیا جبکہ ضلعی انتظامیہ اور مقامی کمیٹیوں نے جلوسوں کے لیے پانی، طبی امداد اور دیگر سہولیات فراہم کیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button