تازہ ترین
دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار گلگت بلتستان میں ترقی اور خوشحالی کا سفر کسی صورت رکنے نہیں دیا جائے گا،انجینئر امیر مقام، خواجہ سعد... گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کا فائنل راؤنڈ شروع، بلاول بھٹو اسکردو پہنچ گئے مایہ ناز اتھلیٹ مسعود خان کا نیا ریکارڈ، پشاور تا سکردو 808 کلومیٹر دوڑ 9 دن میں مکمل کرلی ،اہل علاق... گلگت بلتستان میں ایک ہفتے سے لاپتا جاپانی سیاح کی لاش کھائی سے مل گئی پی ٹی آئی نے گلگت بلتستان انتخابات 2026ء سے متعلق اہم سرکلر جاری کر دیا معرکہ حق میں پاکستان کی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر لاہور، پشاور، کراچی، کوئٹہ سمیت ملک بھر میں جگہ ... معرکہ حق میں تاریخی فتح کا ایک سال مکمل ،گلگت میں یادگار شہدا پر پروقار تقریب کا انعقاد گلگت بلتستان انتخابات،خواتین کی مخصوص اور ٹیکنوکریٹس کی نشستوں پر امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری استحکام پاکستان پارٹی نے گلگت بلتستان انتخابات کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا
ضلع گلگت

حکومتِ گلگت بلتستان نے سیلاب سے متاثرہ افراد کو امدادی رقم جاری کر دی

 حکومتِ گلگت بلتستان، محکمہ خزانہ نے پہلی بار سیلاب سے متاثرہ افراد، خصوصاً جاں بحق ہونے والوں، زخمیوں اور مکانات اور املاک کو پہنچنے والے نقصانات کی تلافی کے لیے متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو براہِ راست 93.3 ملین روپے کی رقم جاری کر دی ہے۔ یہ فنڈز مالی سال 2025-26 کے دوران شدید بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات کے ازالے کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کی منظوری کے بعد یہ فنڈز فوری طور پر ڈپٹی کمشنرز کو منتقل کر دیے گئے ہیں، تاکہ متاثرہ خاندانوں کو بروقت، شفاف اور غیر جانبدارانہ طریقے سے معاوضے کی ادائیگی یقینی بنائی جا سکے۔ ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ تمام مالی و انتظامی ضوابط کا سختی سے پابند رہتے ہوئے، متاثرین کی فہرست کی توثیق کرکے معاوضے کی ادائیگی فوری عمل میں لائیں، تاکہ سیلاب زدہ افراد کو جلد از جلد امداد فراہم کی جا سکے۔ حکومتِ گلگت بلتستان کی طرف سے واضح کیا گیا ہے کہ عوامی فلاح و بہبود ان کی اولین ترجیح ہے اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button