تازہ ترین
دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار گلگت بلتستان میں ترقی اور خوشحالی کا سفر کسی صورت رکنے نہیں دیا جائے گا،انجینئر امیر مقام، خواجہ سعد... گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کا فائنل راؤنڈ شروع، بلاول بھٹو اسکردو پہنچ گئے مایہ ناز اتھلیٹ مسعود خان کا نیا ریکارڈ، پشاور تا سکردو 808 کلومیٹر دوڑ 9 دن میں مکمل کرلی ،اہل علاق... گلگت بلتستان میں ایک ہفتے سے لاپتا جاپانی سیاح کی لاش کھائی سے مل گئی پی ٹی آئی نے گلگت بلتستان انتخابات 2026ء سے متعلق اہم سرکلر جاری کر دیا معرکہ حق میں پاکستان کی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر لاہور، پشاور، کراچی، کوئٹہ سمیت ملک بھر میں جگہ ... معرکہ حق میں تاریخی فتح کا ایک سال مکمل ،گلگت میں یادگار شہدا پر پروقار تقریب کا انعقاد گلگت بلتستان انتخابات،خواتین کی مخصوص اور ٹیکنوکریٹس کی نشستوں پر امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری استحکام پاکستان پارٹی نے گلگت بلتستان انتخابات کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا
ضلع گلگت

محکمہ سیاحت گلگت بلتستان کی شاندار کامیابی خود کفیل بننے والا پہلا محکمہ، ریکارڈ ریونیو حاصل کیا

محکمہ سیاحت گلگت بلتستان نے مالی سال 2024-25 کے دوران شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 39 کروڑ 95 لاکھ روپے کا ریکارڈ ریونیو حاصل کیا جو کہ مقرر کردہ ہدف 27 کروڑ 50 لاکھ روپے سے 45 فیصد زائد ہے۔ ترجمان محکمہ صحت کے مطابق یہ کارکردگی نہ صرف مالی لحاظ سے ایک اہم سنگِ میل ہے بلکہ یہ گلگت بلتستان میں سیاحت کے شعبے میں پائیدار ترقی اور مؤثر حکومتی پالیسیوں کی عکاسی بھی کرتی ہے۔محکمہ سیاحت اب گلگت بلتستان کا پہلا اور واحد محکمہ بن چکا ہے جو اپنے سالانہ اخراجات سے زیادہ آمدنی پیدا کر رہا ہے۔ مالی سال 2023-24 کے دوران محکمے کا کل بجٹ 36 کروڑ روپے تھا، جبکہ حاصل شدہ آمدنی اس سے 10 فیصد زائد رہی۔ اس طرح محکمہ نہ صرف خود کفیل ہو چکا ہے بلکہ اضافی رقم بھی حکومتی خزانے میں جمع کرا رہا ہے، جو کسی بھی سرکاری محکمے کے لیے ایک نمایاں کامیابی ہے۔ترجمان کے مطابق محکمہ سیاحت نے رواں سال نہ صرف اندرون ملک بلکہ پاکستان سے باہر مختلف بین الاقوامی فورمز پر بھی بھرپور شرکت کی اور گلگت بلتستان میں موجود ایڈونچر، کلچرل اور نیچر بیسڈ ٹورازم کے مواقع کو مؤثر انداز میں پیش کیا۔ ان اقدامات کے مثبت اثرات سامنے آئے اور بیرون ممالک سے آنے والے سیاحوں کی دلچسپی میں واضح اضافہ دیکھنے میں آیا۔بین الاقوامی میڈیا، بلاگرز، اور ٹریول فورمز پر گلگت بلتستان کے خوبصورت اور محفوظ سیاحتی مقامات کو سراہا گیا۔محکمہ سیاحت کی اس کامیابی کے پیچھے کئی اہم اصلاحاتی و انتظامی اقدامات کارفرما رہے، جن میں سیاحتی میلوں اور فیسٹیولز کا انعقاد،ہوٹلوں، گیسٹ ہاؤسز، اور ٹور آپریٹرز کی رجسٹریشن و نگرانی،مقامی افراد کے لیے ٹور گائیڈ ٹریننگ پروگرامز،سیاحوں کے لیے محفوظ اور معیاری سہولیات کی فراہمی شامل ہیں ۔انفراسٹرکچر میں بہتری اور سہولت کاری،محکمے کے ترجمان کے مطابق یہ کامیابی حکومت گلگت بلتستان کی سیاحت دوست پالیسیوں، مؤثر قیادت، ادارہ جاتی اصلاحات، اور عوامی تعاون کا نتیجہ ہے۔ محکمہ سیاحت آئندہ مالی سال میں مزید بہتر اقدامات کے ذریعے گلگت بلتستان کو ایک بین الاقوامی معیار کے سیاحتی مرکز کے طور پر اجاگر کرنے کے لیے پرعزم ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button