تازہ ترین
دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار گلگت بلتستان میں ترقی اور خوشحالی کا سفر کسی صورت رکنے نہیں دیا جائے گا،انجینئر امیر مقام، خواجہ سعد... گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کا فائنل راؤنڈ شروع، بلاول بھٹو اسکردو پہنچ گئے مایہ ناز اتھلیٹ مسعود خان کا نیا ریکارڈ، پشاور تا سکردو 808 کلومیٹر دوڑ 9 دن میں مکمل کرلی ،اہل علاق... گلگت بلتستان میں ایک ہفتے سے لاپتا جاپانی سیاح کی لاش کھائی سے مل گئی پی ٹی آئی نے گلگت بلتستان انتخابات 2026ء سے متعلق اہم سرکلر جاری کر دیا معرکہ حق میں پاکستان کی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر لاہور، پشاور، کراچی، کوئٹہ سمیت ملک بھر میں جگہ ... معرکہ حق میں تاریخی فتح کا ایک سال مکمل ،گلگت میں یادگار شہدا پر پروقار تقریب کا انعقاد گلگت بلتستان انتخابات،خواتین کی مخصوص اور ٹیکنوکریٹس کی نشستوں پر امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری استحکام پاکستان پارٹی نے گلگت بلتستان انتخابات کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا
ضلع گلگت

سیلاب متاثرین کی بحالی حکو مت کی اولین ترجیح ہے، حاجی گلبر خان

 وزیر اعلیٰ گلگت بلتستا ن حاجی گلبر خان کی زیر صدارت مختلف اضلاع میں بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے ہونے والے نقصانات اور ایمرجنسی کے تحت بحالی کے کاموں کا جائزہ اجلاس منعقدہوا۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی حکو مت کی اولین ترجیح ہے، ہنگامی بنیادوں پر ایمرجنسی کے تحت پینے کیلئے پانی کی فراہمی، آپ پاشی چینلز، بجلی اورشاہراہوں کی بحالی یقینی بنائی جا ئے،کمشنر اورڈپٹی کمشنر کے پاس موجود فنڈ ز کو بھی استعمال کیا جا ئے،وزیر اعلیٰ نے ایمرجنسی کے نفاذ کے حوالے سے متاثرہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنر ز کی جانب سے بحالی کے کام ایمر جنسی پورٹل پر آپ لوڈ کرنے میں تاخیر کا نوٹس لیتے ہو ئے کہا کہ بحالی کے کاموں میں غیر ضروری تاخیر ناقابل برداشت ہے،اعلیٰ افسران متاثرہ علا قوں کا بروقت دورہ کریں اورمقررہ ٹائم لائنز کے مطابق بحالی کے کاموں پر ایمر جنسی کے نفاذ کیلئے بروقت پورٹل پر اپ لوڈ کریں۔وزیر اعلیٰ نے ایڈیشنل چیف سیکر ٹری اور سیکر ٹری داخلہ کو ہدایت کی کہ وہ ایمر جنسی کے نفاذ کیلئے جمعہ کے روز متعلقہ فورم کا اجلاس طلب کریں اورتمام ڈپٹی کمشنر ز کو پا بند بنایا جا ئے کہ فورم کے انعقاد سے قبل بحالی کے کاموں کیلئے ایمر جنسی نافذ کرنے کیلئے متعلقہ پورٹل پر آپ لوڈ کریں اور ان کی بحالی کے کاموں پر ایمر جنسی نافذ کیا جائے۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے کہا آپ پاشی کے چینلز متاثرہونے کی وجہ سے مقامی زمینداروں کو فصلوں کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ متاثریں کو درپیش مسائل کو حل کرنے کیلئے متعلقہ افسران ایمانداری سے اپنی صلاحیتیں بروئے کا رلا ئے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ صو بائی حکو مت سیلاب متاثرین کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھے گی۔اس موقع پر معاون خصوصی برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی محمد علی قائد، صد رپا کستان پیپلزپارٹی گلگت بلتستان و ممبر اسمبلی امجد ایڈووکیٹ، ایڈیشنل چیف سیکر ٹری،سیکر ٹری برقیات،صوبائی سیکر ٹری داخلہ سمیت محکمہ خزانہ، ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، محکمہ موصلات و تعمیرات اور دیگرمحکموں کے آفیسران اجلاس میں شریک تھے۔تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنر ز نے بھی بذریعہ ویڈیولنک وزیر اعلیٰ کو متعلقہ اضلا ع میں سیلاب کے نقصانا ت کے متعلق آگاہ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button