ضلع گلگت
گلگت،محرم الحرام کے دوران متنازعہ و نفرت انگیز نشریات پر پابندی عائد

اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن اور سب ڈویژنل مجسٹریٹ گلگت کیپٹن (ر) عادل علی نے محرم الحرام کے ایام کے پیش نظر میونسپل حدود میں متنازعہ، شر انگیز اور نفرت پر مبنی نشریات پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔
بدھ کے روز جاری ہونے والے حکم نامے کے مطابق تمام کیبل آپریٹرز اور سی ڈی/آڈیو ریکارڈنگ فراہم کرنے والوں کو متنبہ کیا گیا ہے کہ وہ کسی بھی ایسے مواد کی تشہیر سے گریز کریں جو امن و امان کو نقصان پہنچا سکتا ہو، خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ اداروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔کیپٹن (ر) عادل علی نے کہا کہ محرم الحرام ہمیں امن، رواداری اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے، اس لیے معاشرتی ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کے لیے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔










