تازہ ترین
نیٹکو قومی ادارہ ،منافع بخش بنانے کے لیے حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی، جسٹس (ر)یار محمد گلگت یوتھ کے مختلف صدور نے غیر قانونی شناختی کارڈ ، ڈومیسائل ،پاسپورٹ اجرا کی تحقیقات کیلئے نگران وز... گلگت کنوداس کلین ڈرنکنگ واٹر سپلائی منصوبہ 9سال سے مکمل نہ ہو سکا، لاگت 85 تک پہنچ گئی، عوام کا اظہا... (ن) لیگ گلگت بلتستان میں اہم پیشرفت، پارٹی کے اندرونی اختلافات ختم گلگت میونسپل حدود میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن، دکانیں، فٹ پاتھ اور چار دیواریاں ... چپورسن زلزلہ متاثرین کیلئے ونٹرائزڈ ٹینٹس، فوڈ پیکس اور امدادی سامان روانہ، سڑک ایمرجنسی بنیادوں پر ... گلگت بلتستان کی لیڈر شپ کی بھی کشمیری حریت یاسین ملک سے اظہاریکجہتی، پھانسی دیئے جانے کی کوششوں پراظ... ’بابر اعظم کو ناک آؤٹ میچ نہیں کھلانا چاہیے‘ بنگلادیشی بورڈ نے اہم اجلاس طلب کرلیا، بھارت جانے سے متعلق کھلاڑیوں سے رائے لی جائیگی ٹی 20 ورلڈ کپ: پی سی بی کا آئی سی سی کو خط، کی بنگلہ دیش کے موقف کی حمایت
ضلع اسکردو

غذرکے نالوں سے مویشی چوری کرنے والوں کو گرفتار کیا جائے، نذیر ایڈووکیٹ

غذر؛سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی نذیر احمد ایڈووکیٹ نے ضلع غذر کے مختلف نالوںسے مال مویشی کے چوری ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پولیس کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ چوروں کو گرفتار کرے اور عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائیں، گاہکوچ میں ایس پی غذر عبد الصمد اور ایس ایچ او سنگل تھانہ دلبر خان سے گفتگو کرتے ہوئے نذیر ایڈووکیٹ نے کہا کہ غذر کے تمام سیزنل نالوں میں مال مویشیوں کی چوریوں کو روکا جائے اور غذر کے نالوں میں عوام کے مال مویشیوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے ،

اس موقع پر سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی نذیر احمد ایڈووکیٹ کو ایس پی غذر عبد الصمد نے امن عامہ کے حوالے سے تفصیلی بریفننگ دی ،قبل ازیں سپیکر گلگت بلتستان سے ایگزیکٹیو انجینئر بی اینڈ آر غذر وقار احمد نے بھی ملاقات کی اور ضلع بھر میں جاری ترقیاتی پراجیکٹس کے حوالے سے آگاہ کیا ،سپیکر نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی سکیموں کی بروقت تکمیل کے سلسلے میں اقدامات مزید تیز کئے جائیں جبکہ سالانہ اے ڈی پی کی سکیموں پر ٹینڈر کرانے کیلئے بھی کارروائی تیز کی جائے تاکہ ترقیاتی سکیموں پر بروقت کام مکمل کرایا جاسکے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button