تازہ ترین
ضلع گلگت

گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ سے سابق صوبائی وزیر تعلیم علی مدد شیر کی ملاقات

گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ سے سابق صوبائی وزیر تعلیم علی مدد شیر نے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ ضلع غذر میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور عوامی مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی ۔

سابق وزیر علیٰ مدد شیر نے کہا کہ علاقے کی تعمیرو ترقی، تعلیمی و صحت کے شعبے میں بہتری اور دیگر ترقیاتی منصوبوں پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ گورنر گلگت بلتستا سید مہدی شاہ نے یقین دہانی کرائی کہ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button