تازہ ترین
گلگت میں دہشت گردی کے ممکنہ خطرات کے پیش نظر سکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا گلگت ،حافظ حفیظ الرحمن نے الیکشن 2026 کے لیے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے گلگت بلتستان ،دیامر کے تھور نالے میں سرچ آپریشن ،18مشتبہ افراد گرفتار گلگت ،سیکیورٹی ہائی الرٹ ،پولیس و دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے حفاظتی اقدامات مزید سخت کر دیئے پانڈیا کی آئی پی ایل میں بدترین کپتانی، تنقید کی زد میں آگئے گلگت بلتستان انتخابات: خواتین و ٹیکنوکریٹس نشستوں کیلئے ریٹرننگ اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران مقرر الیکشن کمیشن ،گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات ،اپیلوں کی سماعت کیلئے اپیلیٹ ٹربیونل کے قیام کا باقاعدہ ... گلگت ، الیکشن ایکٹ دفعات کے تحت خواتین ، ٹیکنوکریٹس کیلئے مختص نشستوں پر انتخابات کے انعقاد کیلئے آر... گلگت، میونسپل ٹیم کا چھاپہ ،بچوں کا ایکسپائری دودھ فروخت کرنے پر میڈیکل سٹور سیل گلگت بلتستان ، مسلم لیگ (ن) کی قیادت کا اہم مشاورتی اجلاس،انتخابی تیاریوں کے حوالے سے جائزہ لیا گیا
ضلع گلگت

بنیادی سہولیات کی فراہمی مسلم لیگ (ن) کی اولین ترجیح ہے ،سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان

سابق وزیراعلی و صوبائی صدر مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے گلگت میں پینے کے صاف پانی اور بدترین لوڈ شیڈنگ کے خلاف خواتین و حضرات کے مختلف مقامات پر احتجاج کی صورتحال پر میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ سابق صوبائی حکومتوں کے دوران گلگت شہر کے عوام کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک روا رکھا گیا ،بجلی اور پانی حکومتوں کی اولین ذمہ داری ہے ،برکتوں والے مہینے رمضان کی آمد ہے ،نگران وزیراعلی اور چیف سیکرٹری گلگت بلتستان ہنگامی اقدامات کے زریعے ان مسائل کو حل اور عوام کو فری ریلیف فراہم کریں گے، مسلم لیگ (ن) ترقی پسند سیاسی جماعت ہے اور عوامی خدمات پر یقین رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی وفاق میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے دوران گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی میگا منصوبے شروع کئے گئے اور گلگت بلتستان کا ترقیاتی بجٹ بھی دوگنا کیا گیا ، آج ایک دفعہ پھر وفاق میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت ہے اور گلگت بلتستان کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کیلئے جامع منصوبہ بندی کی جارہی ہے ، گلگت بلتستان کے عوام کے بنیادی مسائل کا حل مسلم لیگ (ن) کے پاس ہے ،مسلم لیگ (ن) آنے والے الیکشن میں بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ اور پینے کے صاف پانی اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کو اولیت دیتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے منشور اور وژن میں نمایاں مقام دے گی۔مسلم لیگ (ن) کی سابق صوبائی حکومت نے بجلی بحران کے خاتمے کیلئے ریجنل گرڈ سمیت چلتے دریا پر بڑے بجلی کے منصوبے شروع کئے، ان منصوبوں کی تکمیل اولین ترجیح ہے۔وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی خصوصی ہدایات کے مطابق 18 میگاواٹ کے سولر پلیٹس کی عوام کو فراہمی کا منصوبہ بھی جاری ہے ،اس منصوبے کی تکمیل سے بھی لوڈ شیڈنگ کے خاتمے میں مدد ملے گی۔انہوں نے مزید کیاکہ گلگت شہر کے عوام کیلئے پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے ماضی میں بھی بڑے منصوبے دئیے ہیں ،گلگت شہر کے عوام کیلئے گریٹر واٹر سپلائی پروجیکٹ کی اپ گریڈیشن کیلئے بھی وفاقی حکومت اربوں مالیت کا پراجیکٹ دے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کو تعمیر و ترقی اور خوشحالی کیلئے مسلم لیگ (ن) ماضی سے بڑھ کے کام کرنے کیلئے پُر عزم ہیں، گلگت بلتستان کے الیکشن قریب ہیں گلگت بلتستان کے عوام کے ہاتھ میں تعمیر و ترقی اور خوشحالی کی پرچی موجود ہے ،گلگت بلتستان کے عوام سے ملتمس ہیں کہ وہ اپنے ووٹ کی پرچی گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی پسند سیاسی جماعت کو دیں تاکہ گلگت بلتستان کے عوام کو بنیادی انسانی سہولیات کے ساتھ تعمیر ترقی کے منازل طے کرسکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button