تازہ ترین
دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار گلگت بلتستان میں ترقی اور خوشحالی کا سفر کسی صورت رکنے نہیں دیا جائے گا،انجینئر امیر مقام، خواجہ سعد... گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کا فائنل راؤنڈ شروع، بلاول بھٹو اسکردو پہنچ گئے مایہ ناز اتھلیٹ مسعود خان کا نیا ریکارڈ، پشاور تا سکردو 808 کلومیٹر دوڑ 9 دن میں مکمل کرلی ،اہل علاق... گلگت بلتستان میں ایک ہفتے سے لاپتا جاپانی سیاح کی لاش کھائی سے مل گئی پی ٹی آئی نے گلگت بلتستان انتخابات 2026ء سے متعلق اہم سرکلر جاری کر دیا معرکہ حق میں پاکستان کی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر لاہور، پشاور، کراچی، کوئٹہ سمیت ملک بھر میں جگہ ... معرکہ حق میں تاریخی فتح کا ایک سال مکمل ،گلگت میں یادگار شہدا پر پروقار تقریب کا انعقاد گلگت بلتستان انتخابات،خواتین کی مخصوص اور ٹیکنوکریٹس کی نشستوں پر امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری استحکام پاکستان پارٹی نے گلگت بلتستان انتخابات کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا
ضلع گلگت

چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کی زیر صدارت ٹائم سکیل پروموشن بارے اجلاس

یف سیکرٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا کی زیر صدارت ٹائم اسکیل پروموشن کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہواجس میں سیکرٹری سروسز عثمان احمد نے ٹائم اسکیل پروموشن سے متعلق امور پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں تمام محکموں کے سیکریٹریز نے اپنے اپنے محکموں میں ٹائم اسکیل پروموشن سے متعلق زیر التوا کیسز کے بارے میں چیف سیکریٹری کو آگاہ کیا۔

اس موقع پر چیف سیکریٹری گلگت بلتستان نے ہدایت کی کہ تمام محکموں میں ٹائم سکیل پروموشن کے پینڈنگ کیسز ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں ۔چیف سیکریٹری نے متعلقہ سیکریٹریز کو ہدایت کی کہ مجوزہ پالیسی کے تحت ٹائم اسکیل پروموشن کے تمام کیسز نمٹائے جائیں تاکہ طویل عرصے سے زیر التوا معاملات کو موثر انداز میں حل کیا جا سکے۔

اجلاس کے دوران چیف سیکریٹری گلگت بلتستان نے تمام محکموں کو بایومیٹرک حاضری کے نظام کو ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بی اے ایس (BAS) نظام کو مزید موثر اور بہتر بنایا جائے تاکہ نظم و ضبط اور شفافیت کو فروغ دیا جا سکے۔چیف سیکریٹری گلگت بلتستان نے واضح کیا کہ سرکاری امور میں شفافیت، بروقت فیصلے اور جدید نظام کا نفاذ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، اور اس ضمن میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button