تازہ ترین
دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار گلگت بلتستان میں ترقی اور خوشحالی کا سفر کسی صورت رکنے نہیں دیا جائے گا،انجینئر امیر مقام، خواجہ سعد... گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کا فائنل راؤنڈ شروع، بلاول بھٹو اسکردو پہنچ گئے مایہ ناز اتھلیٹ مسعود خان کا نیا ریکارڈ، پشاور تا سکردو 808 کلومیٹر دوڑ 9 دن میں مکمل کرلی ،اہل علاق... گلگت بلتستان میں ایک ہفتے سے لاپتا جاپانی سیاح کی لاش کھائی سے مل گئی پی ٹی آئی نے گلگت بلتستان انتخابات 2026ء سے متعلق اہم سرکلر جاری کر دیا معرکہ حق میں پاکستان کی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر لاہور، پشاور، کراچی، کوئٹہ سمیت ملک بھر میں جگہ ... معرکہ حق میں تاریخی فتح کا ایک سال مکمل ،گلگت میں یادگار شہدا پر پروقار تقریب کا انعقاد گلگت بلتستان انتخابات،خواتین کی مخصوص اور ٹیکنوکریٹس کی نشستوں پر امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری استحکام پاکستان پارٹی نے گلگت بلتستان انتخابات کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا
ضلع گلگت

بی بی کی شہادت کے بعد صدر زرداری کی مفاہمتی سیاست نے ملک میں جمہوری استحکام کی راہ ہموار کی، ثوبیہ جے مقدم

پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما اور سابق صوبائی وزیر ثوبیہ جے مقدم نے سانحہ کارساز کے موقع پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ 18 اکتوبر ملکی تاریخ کا وہ المناک مگر عزم سے بھرپور دن ہے جب شہید بے نظیر بھٹو وطن واپس آئیں اور جمہوریت دشمن عناصر نے کراچی کارساز کے مقام پر ان کے عوامی قافلے پر بزدلانہ حملہ کیا۔اس سانحے میں 180 سے زائد جیالوں نے جامِ شہادت نوش کیا اور اپنی قائد و جمہوری اقدار کا دفاع کرتے ہوئے تاریخ میں امر ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی آج بھی اسی مشن پر قائم ہے جس کی بنیاد قائدِ عوام ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بے نظیر بھٹو نے رکھی تھی۔ صدر آصف علی زرداری کی مفاہمتی سیاست نے ملک میں جمہوری استحکام کی راہ ہموار کی، جبکہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نوجوان قیادت کے طور پر ترقی، روزگار، شفاف معیشت اور عوامی خودمختاری کے وژن کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔ثوبیہ جے مقدم نے کہا کہ گلگت بلتستان میں حالیہ عرصے میں بعض بیرونی و اندرونی دشمن عناصر نے امن و ترقی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی، تاہم عوامی بیداری اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مثر حکمتِ عملی سے امن قائم رہا۔ انہوں نے کہا کہ صدر امجد حسین کی قیادت میں پاکستان پیپلز پارٹی گلگت-بلتستان میں امن، استحکام، اور تعمیر و ترقی کیلئے بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔پیپلز پارٹی کا فوکس سی پیک کے محفوظ راستے، توانائی، معدنی وسائل، سیاحت، تعلیم، صحت اور روزگار جیسے شعبوں میں حقیقی ترقی کو یقینی بنانا ہے۔ ثوبیہ جے مقدم نے آخر میں کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا وژن واضح ہے، جمہوریت ہی پاکستان کی بقا، استحکام اور ترقی کی ضامن ہے۔ شہدا کارساز کی قربانیاں اس بات کا پیغام ہیں کہ عوامی طاقت کے ذریعے ہی ملک کو داخلی انتشار اور بیرونی خطرات سے نکالا جا سکتا ہے۔ پارٹی قیادت کے ویژن کے مطابق پیپلز پارٹی گلگت-بلتستان کو خوشحال، تعلیم یافتہ، پرامن اور باوقار خطہ بنانے کیلئے اپنی سیاسی و عوامی جدوجہد جاری رکھے گی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button