تازہ ترین
دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار گلگت بلتستان میں ترقی اور خوشحالی کا سفر کسی صورت رکنے نہیں دیا جائے گا،انجینئر امیر مقام، خواجہ سعد... گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کا فائنل راؤنڈ شروع، بلاول بھٹو اسکردو پہنچ گئے مایہ ناز اتھلیٹ مسعود خان کا نیا ریکارڈ، پشاور تا سکردو 808 کلومیٹر دوڑ 9 دن میں مکمل کرلی ،اہل علاق... گلگت بلتستان میں ایک ہفتے سے لاپتا جاپانی سیاح کی لاش کھائی سے مل گئی پی ٹی آئی نے گلگت بلتستان انتخابات 2026ء سے متعلق اہم سرکلر جاری کر دیا معرکہ حق میں پاکستان کی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر لاہور، پشاور، کراچی، کوئٹہ سمیت ملک بھر میں جگہ ... معرکہ حق میں تاریخی فتح کا ایک سال مکمل ،گلگت میں یادگار شہدا پر پروقار تقریب کا انعقاد گلگت بلتستان انتخابات،خواتین کی مخصوص اور ٹیکنوکریٹس کی نشستوں پر امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری استحکام پاکستان پارٹی نے گلگت بلتستان انتخابات کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا
ضلع گلگت

ے آئی یو میں ’’اسلامی بینکنگ: اصول، عمل اور مستقبل کی امید‘‘ کے زیرعنوان تقریب کا انعقاد

ابھرتی ہوئی مالیاتی شعبوں میں مہارت کو فروغ دینے کے لیے اہم قدم اٹھاتے ہوئے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے مینجمنٹ سائنسز ڈیپارٹمنٹ نے اسلامی بینکنگ اینڈ فنانس پر کامیاب تقریب کاانعقاد کیا۔ تقریب کا عنوان ’’اسلامی بینکنگ: اصول، عمل اور مستقبل کی امید‘‘تھا۔تقریب کا انعقاداسٹیٹ بینک آف پاکستان اور الصدیق شریعہ سلوشنز پرائیویٹ لمیٹڈ کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری میں منعقد کیا گیا تھا۔جس کا مقصد کا بنیادی مقصد طلبہ کو اسلامی فنانس کے متحرک اور تیزی سے پھیلنے والے شعبے سے آگاہ کرنا اور اس میں موجود شاندار کیریئر کے مواقع کو نمایاں کرنا تھا۔یہ تقریب میں کلاس روم کی تعلیم کو عملی صنعت سے جوڑنے کا ایک مؤثر ذریعہ ثابت ہوا۔

جس نے شرکاء کو قومی اداروں کی اعلیٰ سطح کی آپریشنز کی جھلکیاں فراہم کیں۔تقریب میں الصدیق شریعہ سلوشنز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور اسلامی فنانس کے ممتاز ماہر سید مظہر عباس زیدی نے کلیدی خطاب کیا اوراپنی خطاب میں اسلامی بینکنگ کے بنیادی اصولوں، اس کے آپریشنل طریقہ کار اور عالمی معاشی تبدیلیوں کے تناظر میں اس کی روشن مستقبل کی راہوں پر سیر حاصل گفتگو کی۔تقریب کے دوران انٹرایکٹو سوال و جواب کا سیشن بھی تھا۔جس میں کی آئی یو کے طلبہ نے براہ راست سوالات کیے۔یاد رہے کہ جامعہ قراقرم کے مینجمنٹ سائنسز ڈیپارٹمنٹ صنعت اور تعلیم کے درمیان مضبوط روابط کو فروغ دینے کے لیے کوشاں ہے۔ آنے والے وقتوں میں کے آئی یو کے مزید گریجویٹس قومی ترقی اور عالمی مالیاتی منظرنامے میں اہم شراکت داری کے لیے تیار ہوں گے۔یہ تقریب کے آئی یو کے اس مشن کا ایک اور سنگِ میل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button