تازہ ترین
مایہ ناز اتھلیٹ مسعود خان کا نیا ریکارڈ، پشاور تا سکردو 808 کلومیٹر دوڑ 9 دن میں مکمل کرلی ،اہل علاق... گلگت بلتستان میں ایک ہفتے سے لاپتا جاپانی سیاح کی لاش کھائی سے مل گئی پی ٹی آئی نے گلگت بلتستان انتخابات 2026ء سے متعلق اہم سرکلر جاری کر دیا معرکہ حق میں پاکستان کی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر لاہور، پشاور، کراچی، کوئٹہ سمیت ملک بھر میں جگہ ... معرکہ حق میں تاریخی فتح کا ایک سال مکمل ،گلگت میں یادگار شہدا پر پروقار تقریب کا انعقاد گلگت بلتستان انتخابات،خواتین کی مخصوص اور ٹیکنوکریٹس کی نشستوں پر امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری استحکام پاکستان پارٹی نے گلگت بلتستان انتخابات کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا دفاتر کی چمک دمک پر عوام کا پیسہ خرچ نہیں ہوگا، نگران وزرا نے فنڈز واپس کر دیے، شبیر میر گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات کیلئے مسلم لیگ ن کے امیدواروں کا اعلان وزیرِ اعظم شہباز شریف گلگت پہنچ گئے، گورنر اور نگران وزیرِ اعلیٰ سے ملاقاتیں، ترقیاتی منصوبوں، امن و...
پاکستان

ٹی 20 سیریز، نیوزی لینڈ کا انگلینڈ کے خلاف اسکواڈ کا اعلان

ویلنگٹن: نیوزی لینڈ کی جانب سے انگلینڈ کے خلاف آئندہ تین ہوم ٹی ٹونٹی میچز پر مشتمل ٹی 20 سیریز کے لئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق 14 رکنی سکواڈ میں مچل سینٹنر اور راچن راوندراکی واپسی ہوئی ہے۔ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 18 اکتوبر کو کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔

مچل سینٹنر جو پیٹ کی سرجری کے بعد فٹ ہوئے ہیں، دوبارہ ٹیم کی قیادت سنبھالیں گے جبکہ راچن راوندرا چہرے کی انجری سے صحتیاب ہوکر سکواڈ میں شامل ہو گئے ہیں۔ راچن راوندراکو آسٹریلیا کے خلاف سیریز سے قبل فیلڈنگ پریکٹس کے دوران چوٹ لگی تھی۔ادھر بین سیئرز جو گزشتہ ہفتے ٹریننگ کے دوران بائیں ہمسٹرنگ کی انجری کا شکار ہوئے تھے،مکمل سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔ کین ولیم سن بھی اسکواڈ سے باہر ہوچکے ہیں، تاہم وہ ون ڈے سیریز میں دستیابی کے لیے پُرامید ہیں۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم کے کوچ کا کہنا ہے کہ کین ولیم سن گزشتہ ماہ ایک معمولی طبی مسئلے سے گزرے ہیں اور ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ انہیں مکمل طور پر صحتیاب ہونے کے لیے مزید وقت دیا جائے۔ہم پُرامید ہیں کہ وہ انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لئے ٹیم دستیاب ہوں گے۔نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کے خلاف حالیہ ٹی20 سیریز کی زیادہ تر ٹیم کو برقرار رکھا ہے۔جمی نیشم جنہوں نے راچن راوندراکی جگہ اچھی کارکردگی دکھائی تھی کوسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے تاہم تجربہ کار لیگ سپنر ایش سودھی کو اس بار ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔

کئی اہم کھلاڑی انجری کے باعث دستیاب نہیں ہیں، جن میں فن ایلن (پاؤں)، ایڈم ملنے (ٹخنہ)، وِل اورورک (کمر)، گلین فلپس (گروئن) اور لوکی فرگوسن (ہمسٹرنگ) شامل ہیں۔انگلینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لئے اعلان کردہ سکواڈ میں مچل سینٹنر (کپتان)، مائیکل بریسویل، مارک چیپ مین، ڈیون کونوے، جیکب ڈفی، زیک فولکس، میٹ ہنری، بیوون جیکبز، کائل جیمیسن، ڈیرل مچل، جمی نیشم، راچن راوندرا، ٹِم رابنسن اور ٹِم سیفرٹ شامل ہیں۔نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچز بالترتیب 18، 20 اور 23 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button