تازہ ترین
مایہ ناز اتھلیٹ مسعود خان کا نیا ریکارڈ، پشاور تا سکردو 808 کلومیٹر دوڑ 9 دن میں مکمل کرلی ،اہل علاق... گلگت بلتستان میں ایک ہفتے سے لاپتا جاپانی سیاح کی لاش کھائی سے مل گئی پی ٹی آئی نے گلگت بلتستان انتخابات 2026ء سے متعلق اہم سرکلر جاری کر دیا معرکہ حق میں پاکستان کی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر لاہور، پشاور، کراچی، کوئٹہ سمیت ملک بھر میں جگہ ... معرکہ حق میں تاریخی فتح کا ایک سال مکمل ،گلگت میں یادگار شہدا پر پروقار تقریب کا انعقاد گلگت بلتستان انتخابات،خواتین کی مخصوص اور ٹیکنوکریٹس کی نشستوں پر امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری استحکام پاکستان پارٹی نے گلگت بلتستان انتخابات کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا دفاتر کی چمک دمک پر عوام کا پیسہ خرچ نہیں ہوگا، نگران وزرا نے فنڈز واپس کر دیے، شبیر میر گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات کیلئے مسلم لیگ ن کے امیدواروں کا اعلان وزیرِ اعظم شہباز شریف گلگت پہنچ گئے، گورنر اور نگران وزیرِ اعلیٰ سے ملاقاتیں، ترقیاتی منصوبوں، امن و...
ضلع گلگت

معاون خصوصی برائے اطلاعات گلگت بلتستان ایمان شاہ کا دہشتگردی کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی پر خراج تحسین

 معاون خصوصی برائے اطلاعات گلگت بلتستان ایمان شاہ نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے بھارتی خوارج کے خلاف کامیاب آپریشن کو قوم کے عزم و حوصلے کی واضح مثال قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کی سلامتی اور استحکام کے لیے ہماری بہادر افواج نے ہر محاذ پر بے مثال قربانیاں دی ہیں، جن پر پوری قوم کو فخر ہے۔اُنہوں نے کہا کہ دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے میں سکیورٹی فورسز کا کردار ناقابل فراموش ہے اور پوری قوم اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔انہوں نے آپریشن کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے میجر سبطین حیدر شہید کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کی قربانیاں ہی پاکستان کی بقا اور امن کی ضمانت ہیں۔

ایمان شاہ نے شہید کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کی حکومت اور عوام شہداء کے خاندانوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ایمان شاہ نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ اپنے فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوچکی ہے اور قومی اتحاد ہی دشمن کی شکست کی بنیاد ہے۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ ملک دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں اسی جذبے اور عزم کے ساتھ جاری رہیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button