تازہ ترین
مایہ ناز اتھلیٹ مسعود خان کا نیا ریکارڈ، پشاور تا سکردو 808 کلومیٹر دوڑ 9 دن میں مکمل کرلی ،اہل علاق... گلگت بلتستان میں ایک ہفتے سے لاپتا جاپانی سیاح کی لاش کھائی سے مل گئی پی ٹی آئی نے گلگت بلتستان انتخابات 2026ء سے متعلق اہم سرکلر جاری کر دیا معرکہ حق میں پاکستان کی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر لاہور، پشاور، کراچی، کوئٹہ سمیت ملک بھر میں جگہ ... معرکہ حق میں تاریخی فتح کا ایک سال مکمل ،گلگت میں یادگار شہدا پر پروقار تقریب کا انعقاد گلگت بلتستان انتخابات،خواتین کی مخصوص اور ٹیکنوکریٹس کی نشستوں پر امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری استحکام پاکستان پارٹی نے گلگت بلتستان انتخابات کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا دفاتر کی چمک دمک پر عوام کا پیسہ خرچ نہیں ہوگا، نگران وزرا نے فنڈز واپس کر دیے، شبیر میر گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات کیلئے مسلم لیگ ن کے امیدواروں کا اعلان وزیرِ اعظم شہباز شریف گلگت پہنچ گئے، گورنر اور نگران وزیرِ اعلیٰ سے ملاقاتیں، ترقیاتی منصوبوں، امن و...
ضلع گلگت

جنگلات کی غیر قانونی کٹاؤ کے روک تھام کیلئے ورکنگ پلان میں تاخیر سوالیہ نشان ہے، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے فاریسٹ ورکنگ پلان پر عملدرآمد کے حوالے سے منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مقررہ ٹائم کے مطابق ورکنگ آرڈر اور مارکنگ میں غیر ضروری تاخیر کی وجہ سے دیامر کے عمائدین اور عوام کی بے چینی میں اضافہ ہورہاہے۔ جنگلات کے تحفظ اور غیر قانونی کٹاؤ کے روک تھام کیلئے ورکنگ پلان کی منظوری دی گئی ہے جس میں غیر ضروری تاخیر کیا جارہی ہے جو محکمے کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔سردیوں کی آمد کے بعد ورکنگ پلان کے تحت کام کرنا ممکن نہیں لہٰذا فوری طور پر ورکنگ آرڈر اور مارکنگ کو یقینی بنائیں۔ غیر ضروری تاخیر کی وجہ سے دیامر میں مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔ ورکنگ پلان پر من و عن عملدرآمد اور مقررہ مدت کے تحت اس پلان کو آگے بڑھایا جائے۔ محکمے کی جانب سے غیر ضروری تاخیر اور متعلقہ آفیسران کی جانب سے اس تاخیر کا کوئی قانونی جواز پیش نہ کرنے پر وزیر اعلیٰ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ ورکنگ پلان پر عملدرآمد میں مزید تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button