تازہ ترین
دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار گلگت بلتستان میں ترقی اور خوشحالی کا سفر کسی صورت رکنے نہیں دیا جائے گا،انجینئر امیر مقام، خواجہ سعد... گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کا فائنل راؤنڈ شروع، بلاول بھٹو اسکردو پہنچ گئے مایہ ناز اتھلیٹ مسعود خان کا نیا ریکارڈ، پشاور تا سکردو 808 کلومیٹر دوڑ 9 دن میں مکمل کرلی ،اہل علاق... گلگت بلتستان میں ایک ہفتے سے لاپتا جاپانی سیاح کی لاش کھائی سے مل گئی پی ٹی آئی نے گلگت بلتستان انتخابات 2026ء سے متعلق اہم سرکلر جاری کر دیا معرکہ حق میں پاکستان کی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر لاہور، پشاور، کراچی، کوئٹہ سمیت ملک بھر میں جگہ ... معرکہ حق میں تاریخی فتح کا ایک سال مکمل ،گلگت میں یادگار شہدا پر پروقار تقریب کا انعقاد گلگت بلتستان انتخابات،خواتین کی مخصوص اور ٹیکنوکریٹس کی نشستوں پر امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری استحکام پاکستان پارٹی نے گلگت بلتستان انتخابات کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا
ضلع گلگت

چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کی زیر تعمیر// کی عمارت کا دورہ، منصوبے کے حوالے سے ایک تفصیلی بریفنگ دی گئی

چیف سیکرٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا نے دانش اسکول کی زیر تعمیر عمارت، واقع سلطان آباد دنیور، کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری (ڈویلپمنٹ) عبد الوحید شاہ سیکرٹری کمیونیکیشن اینڈ ورکس سبطین احمد، سیکریٹری داخلہ علی اصغر، اور ڈپٹی کمشنر گلگت بھی موجود تھے۔دورے کے دوران چیف سیکرٹری نے منصوبے کی تعمیراتی کارروائیوں، کام کے معیار اور استعمال ہونے والے تعمیراتی مواد کا ازخود جائزہ لیا۔ انہوں نے سائٹ پر موجود انجینئرز اور عملے سے براہِ راست بات چیت کرتے ہوئے کام کی پیشرفت اور ممکنہ مشکلات کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔اس موقع پر ڈپٹی پراجیکٹ ڈائریکٹر محمد یاسر نے منصوبے کے حوالے سے ایک تفصیلی بریفنگ دی۔انہوں نے تعمیراتی مراحل، لاگت، وقت بندی اور اب تک حاصل ہونے والی ترقی سے حاضرین کو آگاہ کیا، نیز یقین دلایا کہ تمام تر کام مقررہ معیار کے مطابق انجام دیا جا رہا ہے۔چیف سیکرٹری نے منصوبے کی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایات جاری کیں کہ تعمیراتی کام کا معیار بین الاقوامی معیارات کے مطابق برقرار رکھا جائے، نیز یہ یقینی بنایا جائے کہ منصوبہ مقررہ مدت میں یا اس سے پہلے پایہ تکمیل کو پہنچ جائے۔انہوں نے زور دیا کہ طلبہ و طالبات کو معیاری تعلیمی ماحول فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے منصوبے سے وابستہ تمام افسران، انجینئرز اور عملے کی محنت کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ دانش اسکول کی یہ نئی عمارت علاقے کی نوجوان نسل کے روشن مستقبل کی تعمیر میں ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگی۔/

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button