تازہ ترین
دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار گلگت بلتستان میں ترقی اور خوشحالی کا سفر کسی صورت رکنے نہیں دیا جائے گا،انجینئر امیر مقام، خواجہ سعد... گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کا فائنل راؤنڈ شروع، بلاول بھٹو اسکردو پہنچ گئے مایہ ناز اتھلیٹ مسعود خان کا نیا ریکارڈ، پشاور تا سکردو 808 کلومیٹر دوڑ 9 دن میں مکمل کرلی ،اہل علاق... گلگت بلتستان میں ایک ہفتے سے لاپتا جاپانی سیاح کی لاش کھائی سے مل گئی پی ٹی آئی نے گلگت بلتستان انتخابات 2026ء سے متعلق اہم سرکلر جاری کر دیا معرکہ حق میں پاکستان کی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر لاہور، پشاور، کراچی، کوئٹہ سمیت ملک بھر میں جگہ ... معرکہ حق میں تاریخی فتح کا ایک سال مکمل ،گلگت میں یادگار شہدا پر پروقار تقریب کا انعقاد گلگت بلتستان انتخابات،خواتین کی مخصوص اور ٹیکنوکریٹس کی نشستوں پر امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری استحکام پاکستان پارٹی نے گلگت بلتستان انتخابات کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا
پاکستان

نیوزی لینڈ کے راچن رویندرا آسٹریلیا کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر

نیوزی لینڈ کے بلے باز راچن رویندرا آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہو گئے۔نیوزی لینڈ کرکٹ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ راچن رویندرا کا چہرہ زخمی ہوا ہے، جس کے باعث انہیں ٹانکے لگانے پڑے ہیں۔جمی نیشم کو راچن رویندرا کی جگہ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ راچن رویندرا گزشتہ روز فیلڈنگ کے دوران ہورڈنگ سے ٹکرانے کے باعث زخمی ہوگئے تھے۔نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز آج سے شروع ہو رہی ہے۔اس سے قبل آسٹریلوی آل راؤنڈر گلین میکسویل نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہو گئے۔

آسٹریلوی آل راؤنڈر گلین میکسویل کو بولنگ کے دوران مچل اوون کی شاٹ کلائی پر لگی جس کے باعث وہ زخمی ہوگئے۔مذکورہ معاملے کے بعد کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ آل راؤنڈر گلین میکسویل کو فریکچر کا سامنا ہے، ان کی جگہ ٹیم میں جوش فلپ کو شامل کرلیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button