تازہ ترین
دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار گلگت بلتستان میں ترقی اور خوشحالی کا سفر کسی صورت رکنے نہیں دیا جائے گا،انجینئر امیر مقام، خواجہ سعد... گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کا فائنل راؤنڈ شروع، بلاول بھٹو اسکردو پہنچ گئے مایہ ناز اتھلیٹ مسعود خان کا نیا ریکارڈ، پشاور تا سکردو 808 کلومیٹر دوڑ 9 دن میں مکمل کرلی ،اہل علاق... گلگت بلتستان میں ایک ہفتے سے لاپتا جاپانی سیاح کی لاش کھائی سے مل گئی پی ٹی آئی نے گلگت بلتستان انتخابات 2026ء سے متعلق اہم سرکلر جاری کر دیا معرکہ حق میں پاکستان کی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر لاہور، پشاور، کراچی، کوئٹہ سمیت ملک بھر میں جگہ ... معرکہ حق میں تاریخی فتح کا ایک سال مکمل ،گلگت میں یادگار شہدا پر پروقار تقریب کا انعقاد گلگت بلتستان انتخابات،خواتین کی مخصوص اور ٹیکنوکریٹس کی نشستوں پر امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری استحکام پاکستان پارٹی نے گلگت بلتستان انتخابات کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا
پاکستان

ایشیا کپ سپر فور: بھارت نے سری لنکا کو سپر اوور میں شکست دے دی

ایشیا کپ سپر فور مرحلے میچ میں بھارت نے سری لنکا کو سپر اوور میں شکست دے دی۔دبئی میں کھیلے گئے میچ میں سپر اوور میں سری لنکا نے بھارت 3 رنز کا ہدف دیا جو بھارت نے پہلی ہی گیند پر باآسانی حاصل کرلیا۔ارشدیپ سنگھ نے سپر اوور میں سری لنکا کو 2 رنز تک محدود رکھا، اس سے قبل بھارت اور سری لنکا اور میچ برابر ہوگیا۔بھارت کی جانب سے دیے گئے 203 رنز کے تعاقب میں سری لنکا کی ٹیم 5 وکٹوں کے نقصان پر 202 رنز بناسکی اس طرح دونوں ٹیموں کے مابین میچ برابر ہوگیا۔

سری لنکا کی جانب سے پتھم نسانکا نے شاندار 107 رنر کی اننگز کھیلی، ان کی اننگ میں 7 چوکے اور 6 چھکے شامل تھے، کوشل پریرا کے 58 رنز بھی رائیگاں گئے۔ بھارت کی جانب سے ہاردک پانڈیا، ہرشیت رانا اور ارشدیپ سنگھ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل بھارت نے ابھیشیک شرما کی 61 رنز کی برق رفتار اننگز کی بدولت سری لنکا کو جیت کے لیے 203 رنز کا ہدف دیا تھا۔تلک ورما نے 49 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی تھی۔سری لنکا کی جانب سے مہیش تھکشانا، ونندو ہسارنگا اور دسن شناکا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button