تازہ ترین
دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار گلگت بلتستان میں ترقی اور خوشحالی کا سفر کسی صورت رکنے نہیں دیا جائے گا،انجینئر امیر مقام، خواجہ سعد... گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کا فائنل راؤنڈ شروع، بلاول بھٹو اسکردو پہنچ گئے مایہ ناز اتھلیٹ مسعود خان کا نیا ریکارڈ، پشاور تا سکردو 808 کلومیٹر دوڑ 9 دن میں مکمل کرلی ،اہل علاق... گلگت بلتستان میں ایک ہفتے سے لاپتا جاپانی سیاح کی لاش کھائی سے مل گئی پی ٹی آئی نے گلگت بلتستان انتخابات 2026ء سے متعلق اہم سرکلر جاری کر دیا معرکہ حق میں پاکستان کی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر لاہور، پشاور، کراچی، کوئٹہ سمیت ملک بھر میں جگہ ... معرکہ حق میں تاریخی فتح کا ایک سال مکمل ،گلگت میں یادگار شہدا پر پروقار تقریب کا انعقاد گلگت بلتستان انتخابات،خواتین کی مخصوص اور ٹیکنوکریٹس کی نشستوں پر امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری استحکام پاکستان پارٹی نے گلگت بلتستان انتخابات کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا
ضلع گلگت

جامعہ قراقرم میں جاری پانچ روزہ واٹر کوالٹی ٹریننگ پروگرام اختتام پذیر ہوگیا

 قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں اٹلی کی یونیورسٹی آف مارکے اور EvK2CNR کے تعاون سے ”واٹر فار ڈویلپمنٹ” پروجیکٹ کے تحت منعقدہ پانچ روزہ واٹر کوالٹی ٹریننگ پروگرام کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔ یہ تربیتی پروگرام جامعہ قراقرم اور EvK2CNR نے مختلف اداروں کے اشتراک سے منعقد کیا تھا جس کا مقصد واٹر کوالٹی مینجمنٹ میں مہارت کو فروغ دینا اور پائیدار ترقی کے اہداف کو تقویت دینا تھا۔اختتامی تقریب میں کے آئی یو کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ ان کے ہمراہ عالمی ماہرین بشمول پروفیسر فرانچیسکو ریگولی، یونیورسٹی آف مارکے کے لائف سائنسز کے ڈائریکٹر موریزیو گیالو، عارف حسین (EvK2CNR)، ڈاکٹر ٹیٹی میلیس (یونیورسٹی آف کیالیاری) اور ڈاکٹر اسٹیفانیا اور ریسینٹ میٹیا (یونیورسٹی آف مارکے) کے علاوہ یو این ڈی پی کے نمائندہ فہیم اور طلبہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔پانچ روزہ تربیتی پروگرام میں شرکاء کو واٹر کوالٹی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے جدید تکنیکی اور سائنسی طریقوں سے آگاہ کیا گیا۔ تربیت کا مقصد پانی کے معیار کو بہتر بنانے اور ماحولیاتی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے مقامی صلاحیتوں کو فروغ دینا تھا۔اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے کہا کہ صاف اور معیاری پانی زندگی کے معیار کی بنیاد ہے۔صحت مند معاشرے کے قیام کے لیے ضروری ہے کہ حکومت، تعلیمی ادارے اور دیگر شراکت دار مل کر پانی کے معیار کو یقینی بنائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ زیادہ تر صحت کے مسائل پانی کی عدم دستیابی یا ناقص معیار کی وجہ سے جنم لیتے ہیں۔ اگر ہم معیاری پانی کی فراہمی کو یقینی بنائیں تو صحت مند معاشرے کا خواب حقیقت بن سکتا ہے۔ انہوں نے کے آئی یو کی واٹر کوالٹی لیب کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ لیب مختلف شراکت داروں کے ساتھ مل کر پانی کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے۔عالمی ماہرین نے اپنے خطاب میں کے آئی یو کے ساتھ علمی تبادلے اور واٹر ریسورس مینجمنٹ میں بین الاقوامی تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے اس تربیتی پروگرام کو خطے میں پانی کے وسائل کے تحفظ اور بہتر استعمال کے لیے ایک سنگ میل قرار دیا۔تقریب کے اختتام پر شرکاء میں تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button