تازہ ترین
دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار گلگت بلتستان میں ترقی اور خوشحالی کا سفر کسی صورت رکنے نہیں دیا جائے گا،انجینئر امیر مقام، خواجہ سعد... گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کا فائنل راؤنڈ شروع، بلاول بھٹو اسکردو پہنچ گئے مایہ ناز اتھلیٹ مسعود خان کا نیا ریکارڈ، پشاور تا سکردو 808 کلومیٹر دوڑ 9 دن میں مکمل کرلی ،اہل علاق... گلگت بلتستان میں ایک ہفتے سے لاپتا جاپانی سیاح کی لاش کھائی سے مل گئی پی ٹی آئی نے گلگت بلتستان انتخابات 2026ء سے متعلق اہم سرکلر جاری کر دیا معرکہ حق میں پاکستان کی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر لاہور، پشاور، کراچی، کوئٹہ سمیت ملک بھر میں جگہ ... معرکہ حق میں تاریخی فتح کا ایک سال مکمل ،گلگت میں یادگار شہدا پر پروقار تقریب کا انعقاد گلگت بلتستان انتخابات،خواتین کی مخصوص اور ٹیکنوکریٹس کی نشستوں پر امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری استحکام پاکستان پارٹی نے گلگت بلتستان انتخابات کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا
پاکستان

سوشل میڈیا اور موبائل فون ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ !! صائم ایوب کو سعید اجمل کا قیمتی مشورہ

کراچی : قومی ٹیم کے نوجوان اوپنر صائم ایوب پاک یو اے ای میچ میں بھی کوئی قابل ذکر کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے جس پر سابق مایہ ناز بولر سعید اجمل نے انہیں مفید مشورہ دیا ہے۔ایشیا کپ 2025 میں صائم ایوب اب تک ایک بھی رن بنانے میں ناکام رہے ہیں، وہ عمان، بھارت اور اب یو اے ای کے خلاف میچ میں بھی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر سعید اجمل نے ان کی کارکردگی پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب یہ آئے تھے تو بہت جارحانہ انداز میں کھیلتے تھے لیکن اب وہ جذبہ نظر نہیں آرہا۔انہوں نے کہا کہ مجھے جو نظر آرہا ہے وہ یہ ہے کہ ان سامنا کرنے والے بالرز ان کی کمزوریوں کو سمجھ چکے ہیں کہ اب ان کو ٹانگ پر بال مارنے بجائے آف سائیڈ پر بال کیا جائے گا تاکہ جلد از جلد صائم کی وکٹ ملے۔

انہوں نے کہا میرا مشورہ یہ ہے کہ صائم ایوب اب موبائل فون اور سوشل میڈیا کو چھوڑ کر اپنے کھیل پر پوری توجہ مرکوز کریں، اور پریکٹس کرتے ہوئے آف سائیڈ پر کھیلنے کی مہارت حاصل کریں۔سعید اجمل نے کہا کہ بالنگ میں وہ بہت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں لیکن اب بیٹنگ پر بھی خاص توجہ دینا ان کیلیے بہت ضروری ہوگیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button