تازہ ترین
دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار گلگت بلتستان میں ترقی اور خوشحالی کا سفر کسی صورت رکنے نہیں دیا جائے گا،انجینئر امیر مقام، خواجہ سعد... گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کا فائنل راؤنڈ شروع، بلاول بھٹو اسکردو پہنچ گئے مایہ ناز اتھلیٹ مسعود خان کا نیا ریکارڈ، پشاور تا سکردو 808 کلومیٹر دوڑ 9 دن میں مکمل کرلی ،اہل علاق... گلگت بلتستان میں ایک ہفتے سے لاپتا جاپانی سیاح کی لاش کھائی سے مل گئی پی ٹی آئی نے گلگت بلتستان انتخابات 2026ء سے متعلق اہم سرکلر جاری کر دیا معرکہ حق میں پاکستان کی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر لاہور، پشاور، کراچی، کوئٹہ سمیت ملک بھر میں جگہ ... معرکہ حق میں تاریخی فتح کا ایک سال مکمل ،گلگت میں یادگار شہدا پر پروقار تقریب کا انعقاد گلگت بلتستان انتخابات،خواتین کی مخصوص اور ٹیکنوکریٹس کی نشستوں پر امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری استحکام پاکستان پارٹی نے گلگت بلتستان انتخابات کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا
ضلع گلگت

گلگت بلتستان کے صحرا میں تاریخ رقم، سرفرنگاہ میراتھن 2025 کا شاندار انعقاد

 گلگت بلتستان کے ضلع شگر کے تاریخی صحر سرفرنگاہ میں پاک فوج کے زیر اہتمام پہلی نیشنل سرفرنگاہ میراتھن 2025 کا کامیاب انعقاد کیا گیا، جس میں ملک بھر سے آئے ہوئے ایک ہزار سے زائد ایتھلیٹس نے حصہ لیا۔ 21 کلومیٹر طویل اس میراتھن میں نہ صرف پاکستان کے مختلف علاقوں سے کھلاڑی شریک ہوئے بلکہ غیر ملکی ایتھلیٹس نے بھی ایونٹ میں بھرپور شرکت کی۔سرفرنگاہ میراتھن نے گلگت بلتستان کو ایڈونچر ٹورازم کے عالمی نقشے پر اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ شرکاء اور غیر ملکی سیاحوں نے اس ایونٹ کو ایک یادگار تجربہ قرار دیا اور کہا کہ ایسے مقابلے علاقے میں مثبت سرگرمیوں، نوجوانوں کی حوصلہ افزائی، اور سیاحت کے فروغ کا ذریعہ بنتے ہیں۔

اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ تھے، جنہوں نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے ایتھلیٹس میں انعامات تقسیم کیے۔میراتھن میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے ایتھلیٹ کو چھ لاکھ روپے نقد انعام دیا گیا، جب کہ مجموعی طور پر چالیس لاکھ روپے سے زائد کے انعامات، ٹرافیاں اور شیلڈز تقسیم کی گئیں۔پہلے 50 نمایاں کھلاڑیوں کو خصوصی سرٹیفکیٹس اور نقد انعامات سے نوازا گیا، جن میں سے 26 کا تعلق گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں سے تھا، جو مقامی ٹیلنٹ کی نمائندگی کا ثبوت ہے۔مقامی عوام اور شرکاء نے پاک فوج کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سرفرنگاہ میراتھن جیسے ایونٹس نہ صرف نوجوانوں کے لیے ایک مثبت پلیٹ فارم فراہم کرتے ہیں بلکہ گلگت بلتستان کی خوبصورتی، ثقافت اور امن کو دنیا کے سامنے لانے کا مؤثر ذریعہ بھی ہیں۔ عوام نے امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی ایسے ایونٹس کے انعقاد کا سلسلہ جاری رہے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button