تازہ ترین
دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار گلگت بلتستان میں ترقی اور خوشحالی کا سفر کسی صورت رکنے نہیں دیا جائے گا،انجینئر امیر مقام، خواجہ سعد... گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کا فائنل راؤنڈ شروع، بلاول بھٹو اسکردو پہنچ گئے مایہ ناز اتھلیٹ مسعود خان کا نیا ریکارڈ، پشاور تا سکردو 808 کلومیٹر دوڑ 9 دن میں مکمل کرلی ،اہل علاق... گلگت بلتستان میں ایک ہفتے سے لاپتا جاپانی سیاح کی لاش کھائی سے مل گئی پی ٹی آئی نے گلگت بلتستان انتخابات 2026ء سے متعلق اہم سرکلر جاری کر دیا معرکہ حق میں پاکستان کی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر لاہور، پشاور، کراچی، کوئٹہ سمیت ملک بھر میں جگہ ... معرکہ حق میں تاریخی فتح کا ایک سال مکمل ،گلگت میں یادگار شہدا پر پروقار تقریب کا انعقاد گلگت بلتستان انتخابات،خواتین کی مخصوص اور ٹیکنوکریٹس کی نشستوں پر امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری استحکام پاکستان پارٹی نے گلگت بلتستان انتخابات کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا
ضلع گلگت

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی زیر صدارت اکیڈمک ریویو اجلاس

وائس چانسلر کے آئی یو پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ کی زیر صدارت قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں اعلیٰ سطحی اکیڈمک ریویو اجلاس منعقد ہوا۔شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق اجلاس میں یونیورسٹی کے اکیڈمک اور انتظامی عملے کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی اور معیار ی تعلیم، طلبہ کی فلاح و بہبوداور ادارہ جاتی معیار کو بہتر بنانے کی حکمت عملیوں جیسے اہم موضوعات پر گفتگو کی گئی۔وائس چانسلر کے آئی یو ڈ اکٹر عطاء اللہ شاہ نے جدید تدریسی طریقوں اور اعلیٰ تعلیم میں ٹیکنالوجی کے بہتر استعمال کی ضرورت پر زور دیا تاکہ عصری چیلنجز سے نمٹا جا سکے۔وائس چانسلر نے کہا کہ کے آئی یو خطے میں تعلیمی معیار کو بلند کرنے کے لیے پرعزم ہے،خاص طور پر گلگت بلتستان کے منفرد جغرافیائی اور ثقافتی تناظر میں۔

انہوں نے کہا کہ جائزہ اجلاس ہمارے تعلیمی مقاصد کو قومی اور عالمی معیارات کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کے لیے انتہائی اہم ہے۔اجلاس میں آنے والے سمسٹرز کے لیے وسائل کی تقسیم، کوالٹی ایشورنس کے طریقہ کاراور بین الاقوامی اداروں کے ساتھ شراکت داریوں پر بھی بات چیت ہوئی۔ مختلف فیکلٹیز کے ڈینز اور انتظامی ڈائریکٹرز نے اپنی تجاویز پیش کیں جس سے جاری اور مستقبل کے تعلیمی اقدامات کا جامع جائزہ لیا گیا۔اجلاس کا اختتام مزید بہتری کے لیے عملی اقدامات کے ساتھ ہوا اور وائس چانسلر کی خصوصی احکامات کی روشن میں پیشرفت کی نگرانی کے لیے فالو اپ کمیٹیاں تشکیل دی گئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button