تازہ ترین
دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار گلگت بلتستان میں ترقی اور خوشحالی کا سفر کسی صورت رکنے نہیں دیا جائے گا،انجینئر امیر مقام، خواجہ سعد... گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کا فائنل راؤنڈ شروع، بلاول بھٹو اسکردو پہنچ گئے مایہ ناز اتھلیٹ مسعود خان کا نیا ریکارڈ، پشاور تا سکردو 808 کلومیٹر دوڑ 9 دن میں مکمل کرلی ،اہل علاق... گلگت بلتستان میں ایک ہفتے سے لاپتا جاپانی سیاح کی لاش کھائی سے مل گئی پی ٹی آئی نے گلگت بلتستان انتخابات 2026ء سے متعلق اہم سرکلر جاری کر دیا معرکہ حق میں پاکستان کی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر لاہور، پشاور، کراچی، کوئٹہ سمیت ملک بھر میں جگہ ... معرکہ حق میں تاریخی فتح کا ایک سال مکمل ،گلگت میں یادگار شہدا پر پروقار تقریب کا انعقاد گلگت بلتستان انتخابات،خواتین کی مخصوص اور ٹیکنوکریٹس کی نشستوں پر امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری استحکام پاکستان پارٹی نے گلگت بلتستان انتخابات کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا
ضلع گلگت

شہداء نے اپنی قیمتی جانیں قربان کر کے تاریخ میں اپنا نام سنہری حروف میں رقم کر دیا ،وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان

وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے جنوبی وزیرستان میں وطن کے دفاع کے لیے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے 12 جری سپوتوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ اپنے بیان میںانہوں نے کہا کہ یہ بہادر جوان ہمارے قومی ہیرو ہیں جنہوں نے امن و استحکام کی خاطر اپنی قیمتی جانیں قربان کر کے تاریخ میں اپنا نام سنہری حروف میں رقم کر دیا ہے۔وزیر اعلی نے شہدا کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم اس عظیم قربانی پر فخر محسوس کرتی ہے اور دکھ کی اس گھڑی میں شہدا کے خاندانوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے انہوں نے جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشنز کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کارروائیوں کے دوران 35 بھارتی سرپرستی میں سرگرم شدت پسندوں کا انجام ان کی مکروہ سازشوں کا خاتمہ ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ کامیابیاں اس امر کی غماز ہیں کہ ہماری فورسز مادر وطن کے دفاع کے لیے مکمل طور پر مستعد اور ہر چیلنج کا جرات مندی سے سامنا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔وزیر اعلی گلگت بلتستان نے کہا کہ شہیدوں کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی شہدا کے درجات بلند فرمائے، ان کے اہل خانہ کو صبر عطا کرے، اور وطن عزیز کو دہشت گردی کے ناسور سے ہمیشہ کے لیے پاک کرے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button