تازہ ترین
دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار گلگت بلتستان میں ترقی اور خوشحالی کا سفر کسی صورت رکنے نہیں دیا جائے گا،انجینئر امیر مقام، خواجہ سعد... گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کا فائنل راؤنڈ شروع، بلاول بھٹو اسکردو پہنچ گئے مایہ ناز اتھلیٹ مسعود خان کا نیا ریکارڈ، پشاور تا سکردو 808 کلومیٹر دوڑ 9 دن میں مکمل کرلی ،اہل علاق... گلگت بلتستان میں ایک ہفتے سے لاپتا جاپانی سیاح کی لاش کھائی سے مل گئی پی ٹی آئی نے گلگت بلتستان انتخابات 2026ء سے متعلق اہم سرکلر جاری کر دیا معرکہ حق میں پاکستان کی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر لاہور، پشاور، کراچی، کوئٹہ سمیت ملک بھر میں جگہ ... معرکہ حق میں تاریخی فتح کا ایک سال مکمل ،گلگت میں یادگار شہدا پر پروقار تقریب کا انعقاد گلگت بلتستان انتخابات،خواتین کی مخصوص اور ٹیکنوکریٹس کی نشستوں پر امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری استحکام پاکستان پارٹی نے گلگت بلتستان انتخابات کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا
ضلع گلگت

سپریم اپیلیٹ کورٹ گلگت بلتستان نے پروٹوکول افسر افضال احمد کو نوکری سے برخاست کر دیا

سپریم اپیلیٹ کورٹ گلگت بلتستان نے پروٹوکول آفیسر افضال احمد کو نوکری سے برخاست کر دیا گیا۔سپریم اپیلٹ کورٹ گلگت بلتستان نے بی پی ایس-18 میں تعینات پروٹوکول آفیسر افضال احمد کو بدعنوانی، نااہلی، اور ڈیوٹی سے مسلسل غیر حاضری جیسے سنگین الزامات کے تحت ملازمت سے برخاست کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق، افضال احمد پر عائد الزامات کی وضاحت کے لیے متعدد بار طلب کیا گیا، تاہم وہ مسلسل غیر حاضر رہے اور تادیبی اتھارٹی کے سامنے پیش نہ ہوئے۔ یہ اس بات کی غمازی ہے کہ افضال احمد کے خلاف کے الزامات درست تھے۔ بعد ازاں چیف جسٹس (تادیبی اتھارٹی)سپریم اپیلٹ کورٹ گلگت بلتستان نے تمام قانونی تقاضے اور متعلقہ کارروائی مکمل کرنے کے بعد، سپریم اپیلٹ کورٹ اسٹیبلشمنٹ سروسز رولز 2022 کے تحت ان کی برطرفی کا باضابطہ حکم جاری کیا۔سپریم اپیلٹ کورٹ ادارہ جاتی نظم و ضبط، شفافیت اور احتساب پر مکمل یقین رکھتی ہے اور کسی بھی قسم کی بدعنوانی یا کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button