تازہ ترین
دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار گلگت بلتستان میں ترقی اور خوشحالی کا سفر کسی صورت رکنے نہیں دیا جائے گا،انجینئر امیر مقام، خواجہ سعد... گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کا فائنل راؤنڈ شروع، بلاول بھٹو اسکردو پہنچ گئے مایہ ناز اتھلیٹ مسعود خان کا نیا ریکارڈ، پشاور تا سکردو 808 کلومیٹر دوڑ 9 دن میں مکمل کرلی ،اہل علاق... گلگت بلتستان میں ایک ہفتے سے لاپتا جاپانی سیاح کی لاش کھائی سے مل گئی پی ٹی آئی نے گلگت بلتستان انتخابات 2026ء سے متعلق اہم سرکلر جاری کر دیا معرکہ حق میں پاکستان کی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر لاہور، پشاور، کراچی، کوئٹہ سمیت ملک بھر میں جگہ ... معرکہ حق میں تاریخی فتح کا ایک سال مکمل ،گلگت میں یادگار شہدا پر پروقار تقریب کا انعقاد گلگت بلتستان انتخابات،خواتین کی مخصوص اور ٹیکنوکریٹس کی نشستوں پر امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری استحکام پاکستان پارٹی نے گلگت بلتستان انتخابات کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا
ضلع گلگت

ڈپٹی کمشنر گلگت بلتستان کا ستور کی کم عمر بچیوں کی پنجاب ،آزاد کشمیر میں شادی کے نام پر منتقلی ،استحصالی پر اظہار شویش

ڈپٹی کمشنر گلگت بلتستان سعدیہ دانش نے ضلع استور سے تعلق رکھنے والی متعدد کم عمر بچیوں کی پنجاب اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں شادی کے نام پر منتقلی اور استحصال پر گہری تشویش اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ معتبر ذرائع کے مطابق اب تک 70 سے 80 ایسی شادیاں رپورٹ ہوئی ہیں، جن میں بڑی عمر کے نوسرباز مردوں سے نوعمر بچیوں کی شادیاں کروائی گئیں۔کئی کیسز میں شادیاں فوری طور پر ناکام ہو گئیں، جبکہ متعدد بچیاں آج بھی ظلم، جبر اور تشدد کا سامنا کر رہی ہیں۔ حالیہ رپورٹ ہونے والے ایک انتہائی افسوسناک واقعے میں ایک 13 سالہ بچی کو دو مرتبہ شادی کے نام پر بیچا گیا۔ ڈپٹی اسپیکر نے اس عمل کو معاشرتی اقدار، انسانی غیرت اور والدین کے کردار پر بدنما داغ قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا بھائی جو بہنوں کے محافظ ہوتے ہیں، جب وہی چند روپوں کے عوض اپنی معصوم بچیوں کا سودا کرنے لگیں، تو انسانیت کا سر شرم سے جھک جاتا ہے۔ایسے ظالم اور بے ضمیر عناصر کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں .ڈپٹی اسپیکر نے شادی کے نام پر بچیوں کی خریدو فروخت کو "انسانی اسمگلنگ” قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ عمل نہ صرف غیر اخلاقی اور غیر انسانی ہے بلکہ قانون کے مطابق بھی ایک سنگین جرم ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ان تمام افراد کے خلاف فوری اور سخت قانونی کارروائی کی جائے جو اس مکروہ دھندے میں براہ راست یا بالواسطہ ملوث ہیں، بشمول سہولت کار اور خریدار۔شناختی دستاویزات میں عمر کی جعلسازی میں ملوث افراد کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ گلگت بلتستان میں چائلڈ میریج ریسٹرینٹ ایکٹ کا نفاذ ناگزیر ہو گیا ہے اور اس پر مثر عمل درآمد کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے . متاثرہ بچیوں کو قانونی، نفسیاتی اور سماجی تحفظ فوری طور پر فراہم کیا جائے۔ اس سنگین مسئلے پر عوامی شعور اجاگر کرنے کے لیے مربوط آگاہی مہم کا آغاز کیا جائے۔ڈپٹی اسپیکر نے ضلع استور پولیس کی بروقت کارروائی اور سنجیدہ رویے کو سراہتے ہوئے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے دیگر ادارے بھی اسی جذبے کے تحت حرکت میں آئیں۔ آخر میں انہوں نے سول سوسائٹی، میڈیا، علما اور عوام سے پرزور اپیل کی کہ وہ اس غیر انسانی عمل کے خلاف آواز بلند کریں تاکہ آئندہ کوئی بھی معصوم بچی اس ظلم کا شکار نہ بنے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button