تازہ ترین
دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار گلگت بلتستان میں ترقی اور خوشحالی کا سفر کسی صورت رکنے نہیں دیا جائے گا،انجینئر امیر مقام، خواجہ سعد... گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کا فائنل راؤنڈ شروع، بلاول بھٹو اسکردو پہنچ گئے مایہ ناز اتھلیٹ مسعود خان کا نیا ریکارڈ، پشاور تا سکردو 808 کلومیٹر دوڑ 9 دن میں مکمل کرلی ،اہل علاق... گلگت بلتستان میں ایک ہفتے سے لاپتا جاپانی سیاح کی لاش کھائی سے مل گئی پی ٹی آئی نے گلگت بلتستان انتخابات 2026ء سے متعلق اہم سرکلر جاری کر دیا معرکہ حق میں پاکستان کی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر لاہور، پشاور، کراچی، کوئٹہ سمیت ملک بھر میں جگہ ... معرکہ حق میں تاریخی فتح کا ایک سال مکمل ،گلگت میں یادگار شہدا پر پروقار تقریب کا انعقاد گلگت بلتستان انتخابات،خواتین کی مخصوص اور ٹیکنوکریٹس کی نشستوں پر امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری استحکام پاکستان پارٹی نے گلگت بلتستان انتخابات کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا
ضلع گلگت

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی وزراء کو متعلقہ اضلاع میں ریسکیو اور ریلیف بارے جاری کارروائیوں کی نگرانی کرنے کی ہدایت

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے صوبے میں درپیش سیلابی صورتحال کے مدنظر تمام صوبائی وزراء کو ہدایت کی ہے کہ متعلقہ اضلاع میں ریسکیو اور ریلیف کے حوالے سے جاری کارروائیوں کی نگرانی کریں، تمام صوبائی وزرا اپنے حلقوں کے سیلاب سے متاثرہ عوام کی مدد کیلئے اپنے حلقوں میں موجودگی کو یقینی بنائیں۔وزیر اعلیٰ نے ڈپٹی کمشنرز کو بھی ہدایت کی کہ سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں ریسکیو اور ریلیف کارروائیوں سمیت متاثرین کی ہر ممکن مدد کو یقینی بنانے کیلئے کنٹرول رومز قائم کریں۔ وزیر اعلیٰ نے سیلاب سے متاثرہ تمام علاقوں میں جاری ریلیف اور ریسکیو کارروائیوں میں تیزی لانے ا ور قیمتی انسانی جانوں کو بچانے کیلئے حفاظتی اقدامات کرنے کیلئے متعلقہ محکموں کو احکامات دیئے ہیں۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومت متاثرین کی مدد اور قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے عوام اور سیاحوں سے بھی اپیل کی ہے کہ سیلاب اور بارشوں کی وجہ سے گلگت بلتستان میں شاہراہوں کے حوالے سے مکمل معلومات لینے کے بعد سفر کریں۔ وزیر اعلیٰ نے صوبے میں سیلاب کی وجہ سے مختلف علاقوں میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ تعزیت کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button