تازہ ترین
دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار گلگت بلتستان میں ترقی اور خوشحالی کا سفر کسی صورت رکنے نہیں دیا جائے گا،انجینئر امیر مقام، خواجہ سعد... گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کا فائنل راؤنڈ شروع، بلاول بھٹو اسکردو پہنچ گئے مایہ ناز اتھلیٹ مسعود خان کا نیا ریکارڈ، پشاور تا سکردو 808 کلومیٹر دوڑ 9 دن میں مکمل کرلی ،اہل علاق... گلگت بلتستان میں ایک ہفتے سے لاپتا جاپانی سیاح کی لاش کھائی سے مل گئی پی ٹی آئی نے گلگت بلتستان انتخابات 2026ء سے متعلق اہم سرکلر جاری کر دیا معرکہ حق میں پاکستان کی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر لاہور، پشاور، کراچی، کوئٹہ سمیت ملک بھر میں جگہ ... معرکہ حق میں تاریخی فتح کا ایک سال مکمل ،گلگت میں یادگار شہدا پر پروقار تقریب کا انعقاد گلگت بلتستان انتخابات،خواتین کی مخصوص اور ٹیکنوکریٹس کی نشستوں پر امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری استحکام پاکستان پارٹی نے گلگت بلتستان انتخابات کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا
پاکستان

کنگ چارلس نے محمد سراج کے آؤٹ ہونے پر بھارتی کپتان سے کیا کہا؟

برطانیہ کے کنگ چارلس نے لارڈز ٹیسٹ میں بھارتی ٹیم کی شکست کے بعد ان سے ملاقات کی اور محمد سراج کے آؤٹ ہونے پر بھی اظہار خیال کیا۔کلیرنس ہاؤس، لندن میں بھارت کی مردوں اور خواتین کرکٹ ٹیم نے کنگ چارلس سے ملاقات کی، اس موقع پر 76 سالہ بادشاہ نے بھارتی ٹیم کے کھلاڑیوں کو بتایا کہ انھوں نے لارڈز میں ہونے والے تیسرے ٹیسٹ میچ کی ہائی لائٹس دیکھی ہیں۔بھارت کو اس میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کے ہاتھوں 22 رنز سے شکست ہوئی تھی، بھارتی کپتان شبمن گل گفتگو کرتے ہوئے بادشاہ نے آخری وکٹ کے گرنے کو بہت بدقسمت قرار دیا۔

بھارتی فاسٹ بولر محمد سراج نے کافی دیر تک آل رائونڈر اجے جڈیجا کے ساتھ مل کر انگلش بولرز کا مقابلہ کیا تھا مگر اپنی ٹیم کو جیت نہیں دلا سکے تھے۔آف اسپنر شعیب بشیر کی گیند پر انھوں نے دفاعی شاٹ کھیلا مگر بدقسمتی سے وہ بولڈ ہوگئے تھے، گیند ان کی جانب سے بیٹ سے روکنے کے باوجود گھوم کر اسٹمپ پر جالگی تھی۔شبممن گل نے کنگ چارلس سے ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ حیرت انگیز تھا، مجھے لگتا ہے کہ وہ انھوں نے ہمیں یہاں بلایا وہ بہت مہربان اور فیاض تھے، ہمیں بادشاہ سے مل کر خوشی ہوئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button