تازہ ترین
معرکہ حق میں پاکستان کی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر لاہور، پشاور، کراچی، کوئٹہ سمیت ملک بھر میں جگہ ... معرکہ حق میں تاریخی فتح کا ایک سال مکمل ،گلگت میں یادگار شہدا پر پروقار تقریب کا انعقاد گلگت بلتستان انتخابات،خواتین کی مخصوص اور ٹیکنوکریٹس کی نشستوں پر امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری استحکام پاکستان پارٹی نے گلگت بلتستان انتخابات کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا دفاتر کی چمک دمک پر عوام کا پیسہ خرچ نہیں ہوگا، نگران وزرا نے فنڈز واپس کر دیے، شبیر میر گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات کیلئے مسلم لیگ ن کے امیدواروں کا اعلان وزیرِ اعظم شہباز شریف گلگت پہنچ گئے، گورنر اور نگران وزیرِ اعلیٰ سے ملاقاتیں، ترقیاتی منصوبوں، امن و... دیواریں صاف، الیکشن شفاف؛ وال چاکنگ پر مکمل پابندی ہو گی، چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں’’مشاعرہ بسلسلہ معرکہ حق‘‘کا شاندار انعقاد،افواج پاکستان کی تاریخی فتح... الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کا انتخابی مہم کیلئے ضابطہ اخلاق جاری
ضلع گلگت

کے آئی یو سپورٹس گالہ 2025 کے فٹبال فائنل میں سپورٹس سائنسز نے کمپیوٹر سائنسز کو شکست دیکر چیمپئن شپ کا اعزاز اپنے نام کرلیا

 قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی سپورٹس گالہ 2025 کے فٹبال فائنل میں شعبہ سپورٹس سائنسز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شعبہ کمپیوٹر سائنسز کو 1-0 سے شکست دے کر چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

شعبہ تعلقات عامہ کے آئی یو کے مطابق فائنل میچ کے پہلے اور دوسرے ہاف میں دونوں ٹیمیں گول کرنے میں ناکام رہیں جس کے باعث میچ کا فیصلہ اضافی وقت میں ہوا۔اضافی وقت میں شعبہ سپورٹس سائنسز کی ٹیم نے شاندار حکمت عملی اور عمدہ کھیل کے ذریعے ایک فیصلہ کن گول اسکور کیا اور فتح اپنے نام کی۔ شعبہ سپورٹس سائنسز کے کھلاڑیوں کی شاندار ٹیم ورک اور لگن نے نہ صرف شائقین کو متاثر کیا بلکہ انہیں فٹبال چیمپئن بننے کا اعزاز بھی دلایا۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے فاتح ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کے عزم اور محنت کی تعریف کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button