تازہ ترین
معرکہ حق میں پاکستان کی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر لاہور، پشاور، کراچی، کوئٹہ سمیت ملک بھر میں جگہ ... معرکہ حق میں تاریخی فتح کا ایک سال مکمل ،گلگت میں یادگار شہدا پر پروقار تقریب کا انعقاد گلگت بلتستان انتخابات،خواتین کی مخصوص اور ٹیکنوکریٹس کی نشستوں پر امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری استحکام پاکستان پارٹی نے گلگت بلتستان انتخابات کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا دفاتر کی چمک دمک پر عوام کا پیسہ خرچ نہیں ہوگا، نگران وزرا نے فنڈز واپس کر دیے، شبیر میر گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات کیلئے مسلم لیگ ن کے امیدواروں کا اعلان وزیرِ اعظم شہباز شریف گلگت پہنچ گئے، گورنر اور نگران وزیرِ اعلیٰ سے ملاقاتیں، ترقیاتی منصوبوں، امن و... دیواریں صاف، الیکشن شفاف؛ وال چاکنگ پر مکمل پابندی ہو گی، چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں’’مشاعرہ بسلسلہ معرکہ حق‘‘کا شاندار انعقاد،افواج پاکستان کی تاریخی فتح... الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کا انتخابی مہم کیلئے ضابطہ اخلاق جاری
ضلع گلگت

وائس چانسلر کے آئی یو کے امتحانات میں شفافیت یقینی بنانے کیلئے سخت اقدامات، چھاپہ مار ٹیموں کا قیام،ٹیموں کی کارروائیاں جاری

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ کی خصوصی ہدایات پر جامعہ قراقرم نے امتحانات میں شفافیت لانے اور نقل کی لعنت کے خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔شعبہ تعلقا ت عامہ کے آئی یو کے مطابق اس سلسلے میں شعبہ امتحانات کی جانب سے مختلف امتحانی مراکز پر اچانک معائنہ کرنے کے لیے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔اس سلسلے میں جامعہ کے قائم مقام ٹریژرار نعمان بٹ کی سربراہی میں چھاپہ مار ٹیم نے متعدد امتحانی مراکز کا دورہ کیا،جہاں نقل میں ملوث طلباء کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی گئی۔ وائس چانسلر کی خصوصی دلچسپی اور رہنمائی میں کنٹرولر امتحانات واجد حسین کی زیر نگرانی میں یہ ٹیمیں گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں امتحانی عمل کی نگرانی کر رہی ہیں،جس کا مقصد تعلیمی میدان میں دیانت داری اور میرٹ کو فروغ دینا ہے۔کنٹرولر امتحانات نے کہاہے کہ ایسے اقدامات آئندہ بھی جاری رہیں گے تاکہ طلباء کی صلاحیتوں کا درست اور منصفانہ انداز میں جائزہ لیا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button