تازہ ترین
معرکہ حق میں پاکستان کی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر لاہور، پشاور، کراچی، کوئٹہ سمیت ملک بھر میں جگہ ... معرکہ حق میں تاریخی فتح کا ایک سال مکمل ،گلگت میں یادگار شہدا پر پروقار تقریب کا انعقاد گلگت بلتستان انتخابات،خواتین کی مخصوص اور ٹیکنوکریٹس کی نشستوں پر امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری استحکام پاکستان پارٹی نے گلگت بلتستان انتخابات کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا دفاتر کی چمک دمک پر عوام کا پیسہ خرچ نہیں ہوگا، نگران وزرا نے فنڈز واپس کر دیے، شبیر میر گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات کیلئے مسلم لیگ ن کے امیدواروں کا اعلان وزیرِ اعظم شہباز شریف گلگت پہنچ گئے، گورنر اور نگران وزیرِ اعلیٰ سے ملاقاتیں، ترقیاتی منصوبوں، امن و... دیواریں صاف، الیکشن شفاف؛ وال چاکنگ پر مکمل پابندی ہو گی، چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں’’مشاعرہ بسلسلہ معرکہ حق‘‘کا شاندار انعقاد،افواج پاکستان کی تاریخی فتح... الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کا انتخابی مہم کیلئے ضابطہ اخلاق جاری
پاکستان

’اسلام آباد کی ٹیم اچھی ہے اس لیے شاداب کی کپتانی اچھی لگ رہی ہے‘

پاکستانی کرکٹر احمد شہزاد کا کہنا ہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی کپتانی اچھی ہے اس لیے شاداب کی کپتانی اچھی لگ رہی ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے محمد رضوان کے پاس ٹیم اچھی تھی اس لیے اس کی کپتانی اچھی لگ رہی تھی جیسے ہی ٹیم بدلی ہے، عباس آفریدی ودیگر کھلاڑی چلے گئے تو اس کے لیے مینج کرنا مشکل ہوگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسی طرح شاداب ہے اس کے پاس ٹیم اچھی ہے کمبی نیشن اچھا کھلا رہے ہیں جب پریشر پڑے گا تب ان کی کپتانی کا اندازہ ہوجائے گا۔

احمد شہزاد نے کہا کہ ہمارے ملک میں ایسا ہوتا ہے کہ تین چار میچ جیت جاؤ پھر دیکھا نہیں جاتا کہ لیڈر شپ کوالٹٓی ہے یا نہیں بس اس کو اگلا کپتان بنادیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شاداب نے بڑے عرصے بعد اچھی بولنگ کی ہے اور اگر وہ ایسا کرتے رہے ٹیم کو جتوایا تو ان کے لیے ٹیم کے دروازے ضرور کھلے ہیں۔فواد عالم نے کہا کہ سلمان علی آغا کیوں نہیں کھیل رہے اس کا تو ٹیم مینجمنٹ ہی بتا سکتی ہے ہوسکتا ہے آگے جاکر پتا چل جائے گا کہ وہ کیوں نہیں کھیلے۔واضح رہے کہ پی ایس ایل 10 میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے مسلسل چار میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے اور پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button